(Last Updated On: )
عسکریاں، کنٹونمنٹس، کمرشل مارکیٹیں، سیکیورٹی کے نام پر قبضہ کی گئی لاکھوں ایکڑ اراضیاں، بِلا آڈٹ لمبے بجٹ، یہ کوئی حُب الوطنی نہیں بلکہ "کاروباری فوائد" تھے جنکے تحفظ کیلئے تُم نئے سے نئے ایجنٹ پیدا کرتے رھے اور اپنی قبضہ گیری کیلئے ملک کی واحد عوامی جمہوری قوت "بھُٹو" کو نسل در نسل بدنام، متعون، قید اور پھر قتل کرتے رھے؟ تمھیں کیا لگتا ھے کہ اس راز سے پردہ نہیں اُٹھے گا یا اُس وقت کی پلاننگ بھی تم نے ابھی سے کر رکھی ھے؟
ایک بات کہوں؟ بھُٹو تُم سے نہیں مرے گا، اسکا حل تمھارے پاس نہیں ھے تمھارے کیا کسی کے پاس بھی
نہیں ھے۔ اللہ کے یہاں عظیم ہستیوں پر نوازش کی ایک ہی نشانی ھے کہ انکے مزاروں پر "دیئے جلتے ہیں" اور یہ وہ دیئے ہیں جو بھٹو کے مزاروں پر تو جلتے رہیں گے پر تمھاری قسمت میں نہی ہیں چاھے تمھیں
"مسجد کے صحن میں دفن کر دیا جائے"
“