بھنڈی کی کاشت
خالد حمید علوی صاحب کی روشنی میں
تعارف:
جنوری میں بھنڈی کو لگایا جاتا ہے ۔ دسمبر میں اگر اس کو لو ٹنل میں لگادیا جائے تو اچھی اگیتی پیداوار لی جا سکتی ہے۔ اس کے لئے ہائی بریڈ بیج استعمال کیا جائے تو بہتر نتائج آتے ہیں۔
زمین:
ہلکی میرا زمین بہتر ہوتی ہے
بیج:
بیج سینجنٹا کا سب سے بہتر ہے۔ باقی مقامی دیسی قسم اپنے علاقے کے حساب سے استعمال کریں۔
خوراک:
اسکی جڑھیں بہت گہری ہوتی ہیں اور یہ خوراک بہت لیتی ہے اس لئے خوراک کا بہت اچھا ہونا ضروری ہے۔خوراک کا تناسب 20:30:30رکھئے اور دو بوری زرخییز اور دو بوری یوریا اچھی پیداوار ہوگی
ایک ضروری بات:
جب بھنڈی اترنی شروع ہو جائے تو اچھی این پی کے گریڈ کی ہر ہفتے سپرے کرنے سے اچھی پیداوار لی جا سکتی ہے
۔ مثال کے طور پر
16:8:32
13:6:46
5:15:45
ایک کلو پر ایکڑھ سپرے کریں۔
جب اترنے لگے تو اچھے امائنو ایسڈ کا سپرے بہت اچھے نتائج دیتاہے
ایک اور ضروری بات:
بھنڈی لگا کر 24گھنٹوں کے اندر اندر ڈوآل گولڈ،پینڈی اور پری ایکٹ کا سپرے کرنے سے جڑی بوٹیاں نہیں اگتیں۔
بیماریاں اور کنٹرول:
اس پر چتکبری اور امیرکن سنڈی کا حملہ زیادہ ہوتا ہے اسکو
کا سپرے کریں۔Indecacarb
کوئی بھی برینڈ لے کر سViron,tracer.bealt.proclaim
ایک اور بات:
30دن کے بعد پھل لینے کے لئے اسکو سوکا دیں یا فروٹی کا سپرے کریں