آج سنیچر کا دن ہے آج میرے شہر میں " ہالیپونو { jalapeno.ایک مرچ کا نام} فیسٹول تھا۔ یوں کہ لیں ایک میلہ تھا جو ہر سال اکتوبر کے میں ہوتا ہے۔ وہاں سے آنے کے بعد دوستوں کے لیے بھیل پوری، اور پھلکی پوری کی چاٹ بنائی۔ اچھی اور چٹ پٹے بنی تھی۔ تیز مرچ کی چٹنی، میٹھی کشمش چٹنی، اور پودینے کی چٹنی کے علاوہ اور اس کی " پوریاں" ایک روز پیلے ہی بناکر رکھ دی تھی۔ ۔ بھیل پوری کا پس منظر اور اس کی مختصر تاریک بھی درج کررہا ہوں جو بہت کم لوگوں کو معلوم ہے۔
متبادل نام:
بھیل (مہاراشٹر)، (گجرات)، بھیلا، چھورو موری / چھور موری (کرناٹک)، جھال موری (کولکاتا)، جھال موڑی (اڑیسہ)
قسم:
اسنیک، چاٹ
اصلی وطن:
ہندوستان
ان علاقوں کے معروف اسینک ہے
مہاراشٹر، نیپال، گجرات، کولکاتا، میسور
پاکستان میں بھیل پوری کراچی کا خاسا مقبول اسینک ہے۔ خاض کر گجراتی اور میمن برادری کا یہ من بھاتا اسینک ہے۔ یہ آغا خانی، بوہری اور میمن کمیونٹی گھرانوں میں بہت پسند کی جاتی ہے۔ باقی علاقوں یا شمالی پاکستان میں بھیل پوری زیادہ معروف نہیں ہے۔
بنیادی اجزائے ترکیبی
مرمرہ، سیو
اس کو سیو پوری، دہی پوری، سیو پاپڑی چاٹ بھہ کہا جاتا ہے۔
بھیل پوری ایک خوش ذائقہ کھانا ہے اور یہ چاٹ کی ایک قسم ہے۔ اس کی شروعات برصغیر سے ہوئی تھی۔ یہ مرمرے، سبزیوں اور املی کی چٹنی سے تیار کیا جاتا ہے۔
*********
جزا………
سیو باریک والے ایک کپ
موٹی گاٹھیا ایک کپ
(یہ دونوں چیزیں سیو والے کی دوکان پر مل جائے گی)
چنے کی دال تلی ھوئی (مونگ کی دال بھی پیکٹ والی ڈال سکتے ھیں)
لال مرچ پسی ھوئی ایک ٹی اسپون
نمک حسب خواہش
پیاز باریک کاٹ کر دو عدد
ہری مرچ دو تین
آلو ایک پاؤ
آٹا ایک کپ
املی ایک کپ
تیل دو چمچے
چینی دو چمچے
ترکیب……
آٹا چھان کر نمک ملا لیں اور تیل شامل کرکے پانی سے سخت گوند لیں
آٹے کا پیڑا بناکر روٹی بیل لیں
روٹی پتلی بنا ئیں اور حسب پسند ٹکڑے کاٹ لیں نمک پارے کی شکل میں بھی کاٹ سکتی ھیں
تیل فرائی کے لیئے گرم کریں اور روٹی کے ٹکڑے تل لیں
اب گاٹھیا کو ایک کپ پانی میں ڈالیں ھری مرچ نمک اور زرا سا ہرا دہنیا ڈال کر پیس لیں
املی کو بگھوکر اسکا آمیزہ گاڑھا گاڑھا رکھیں
آلو ابال کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں
اب ایک بڑی اور گہری ڈش لیں
اس میں تلی ھوئی پوریاں پھر آلو پھر تلی ھوئی دال اور سیو ڈالیں اور نمک مرچ شامل کرلیں
اب گاٹھیا کا آمیزہ ڈالیں
پھر اس پر کٹی ھوئی پیاز سیو اور املی کا رس ڈال دیں اور چینی بھی ڈال کر تھوڑی دیر رکھ دیں
مکس نہ کریں اسی طرح پیش کریں
سجاوٹ کے لیئے اوپر سے رنگین سیو ڈال کر مذید خوش رنگ بنا لیں۔ اور اسے مسکراتے ہوئے دوستوں اور مہمانوں کو پیش کریں۔
حیوانی جبلت، مکھیوں کا دیوتا، مکڑیوں بھرا جزیرہ اور ہم
( نوبل انعام یافتہ ولیم گولڈنگ کے ناول ’ لارڈ آف فلائیز ‘، 1954ء پر تبصرہ ) یہ پچھلی صدی...