یا الله بھارت میں بھی 11/11 سال کے تین مارشل لا لگا دے جو ھندوستان کو سینکڑوں سال پیچھے دھکیل دیں–
یا الله انڈیا میں بھی کوئی جنرل ایوب اٹھے اور بھارتی دریا پاکستان کو بیچ ڈالے–
یا الله بھارت میں بھی کوئی جنرل یحیٰ اور جنرل نیازی ھو جو تاریخِ عالم کا ذلت آمیز سرنڈر کرکے اپنی 93 ھزار فوج پاکستان کی قید میں دے دے اور ھندوستان کو دو لخت کر دے–
یا الله وہاں بھی کوئی جنرل ضیاءالحق بھیج دے جو ھندوستان کو ھیروئین اور کلاشنکوف کا گڑھ بنا دے اور وھاں جہاد کے نام پر فساد برپا کر دے–
یا الله بھارت پر بھی کوئی جنرل مشرف مسلط کر دے جو امریکی وزیرخارجہ کی ایک ٹیلیفون کال پر بھارت کو امریکی کالونی بنا دے اور ڈالروں کے عوض بھارتیوں کو امریکہ کے آگے فروخت کرے اور ملک نہ ختم ھونے والی دہشت گردی میں دھکیل دے–
یا الله وہاں بھی فوجی ڈکٹیٹر بھیج دے جو بھارت میں بھی لشکر، جیش، طالبان، احرار، حریت اور حزب جیسی عسکری تنظیمیں قائم کرکے ملک کو ان کے آگے گروی رکھ دے–
یا الله بھارت میں بھی پرائی جنگوں کو اپنے گھر لانے والے فوجی آمر بھیج دے–
یا الله بھارت میں بھی کوئی ایسا ھو جو ان کے سیاسی اداروں کو عدم استحکام کا شکار اور کمزور رکھے اور انہیں پنپنے نہ دے–
یا الله بھارت میں بھی کوئی ایسا نجات دہندہ آئے جو 70 سال سے بر وقت ھونے والے انتخابات میں عدم تسلسل پیدا کرے
يا الله بھارتی فوج کو ایسا کردے کے 53 کمپنیاں بنائے اور انہیں پھیلانے میں ہی مصروف رہے۔
یا الله بھارت میں بھی کوئی ایسا ھو جو وہاں کے سیاسی نظام کو شیخ رشیدوں، چوہدری برادران، طاہرالقادریوں اور عمران خانوں اور ق لیگوں سے بھر دے–
یا الله کوئی ایک دو فوجی آمر تو بھارت میں بھی بھیج دے جو وہاں کے منتخب وزیر اعظموں کو پھانسی دیں، انہیں جلا وطن کریں انہیں دھماکوں میں مار ڈالے
یا الله بھارتی میڈیا میں بھی مبشرلقمان، ڈاکٹر شاہد مسعود، ارشد شریف، ڈاکٹر دانش، شاہد کامران، معید پیرزاد، احمد قریشی، ھارون الرشید، سمیع صاحب، زید حامد، مقبول اوریا جیسے اینکرز اور دانشور بھر دے جو بھارتی سیاسی نظام کو زمین بوس کرنے کا فریضہ دن رات ایک کرکے ادا کریں
یا الله۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
یا الله۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
یا الله ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
"