یہ تصویر ٦٤ ویں یوم آزادی کے تقریب میں بھارتی وزیر آعظم سردار من موہن سنگھ اردو اسکرپٹ میں تقریر پڑھتے ھوئے لی گئی ہے۔ من موہن سنگھ ہندی لکھ پڑھ نہیں سکتے۔
ہندوستانی سیاست دان۔ سابق وزیر اعظم ہیں۔ منموہن سنگھ کی پیدائش چھبیس ستمبر، 1932ء کواسلام آباد سے ایک سو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع پاکستانی پنجاب کےگاوں " گاہ " میں ہوئی تھی۔ سردار من موہن سنگھ نے اپنے گاوں میں ابتدائی جماعتوں تک ہر مضمون اردو میں پڑھا۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی کے بعد برطانیہ کی ممتاز آکسفورڈ اور کیمبرج یونیورسٹیوں سے علم معاشیات کی تعلیم حاصل کی۔ ملک کی تقسیم کے بعد ان کا خاندان بھارت آگیا۔ یہاں پنجاب یونیورسٹی سے انہوں نے گریجویشن اور پوسٹ گریجویٹ سطح کی تعلیم مکمل کی۔ کیمبرج یونیورسٹی سے انہوں نے پی۔ ایچ۔ ڈی کی اور آکسفورڈ یونیورسٹی سے ڈی فل کیا۔
اردو سارے برصغیر کی مقبول ترین اور عوامی سطح پر رابظے کی زبان تھی اورہے۔انگریزوں کے چلے جانے کے بعد بھارت کی سرکار نے اردو زبان اور رسم الخط کو مٹاکر برہمنی ہندی کو رواج دینے کا سلسلہ شروع کیااور پاکستان میں حکمران ٹولہ اردو اور دیگر پاکستانی زبانوں کو مٹا کر سات سمندر پار کی انگریزی زبان کو رواج دے رہا ہے۔ اب ہندوستاں میں اردو گھٹ کر ساتویں نمبر پر آگَئی ہے۔
سوہنی دھرتی کے لاوارث شہید ارضِ وطن کے عسکری یتیموں کا نوحہ
بہت سال پہلے کا ذکر ہے ۔ لاہور سے سیالکوٹ آیا مانی چھاوٗنی کے شمال مشرقی گیٹ کے پار لال...