السلام علیکم….!!
آج کا پکوان ہے "بیسن کی روٹی"
نیچے جو پک دی ہے بالکل ایسے بنتی ہے…..مجھ سے تھوڑی سی ٹوٹ گئی ورنہ یہ بالکل پرفیکٹ بنتی ہے….!!
کچھ لوگ آٹا گوندھ کے تنور پہ بناتے ہیں جبکہ کچھ لوگ توے پہ عام روٹی کی طرح بناتے ہیں….!!
میں زرا اور طرح سے بناتی ہوں
آپ لوگوں کے ساتھ اپنی ترکیب شیئر کر رہی ہوں !!
یہ بیسن کی روٹی شوگر کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہے….گرم ہوتی ہے….اسے کھانے سے پیاس لگتی ہے….اس لیے چٹنی یا دہی کے ساتھ کھانی چاہیے اور اس کے بعد دم والا سبز قہوہ پینا چاہیے……!!
ہمارے گھر بہت پسند کی جاتی ہے….!!
بیسن کی روٹی (بیسنی روٹی)
درکار اجزا
بیسن ……. تین کپ بڑے
پیاز …… ایک بڑا
لہسن …… تین چار جوے
خشک دھنیا…….. تین کھانے کے چمچ
سبز دھنیا اور سبز مرچیں باریک کٹی ہوئیں
پودینہ اور خشک میتھی تھوڑی سی
گندم کا آٹا جو گھر میں عام استعمال ہوتا ہے…….. 1 , 1/3 کپ
پانی ….. حسب ضرورت
نمک , مرچ , ہلدی …… حسب ضرورت
ترکیب ….!!
سب سے پہلے پیاز کاٹ کے پیس لیں چاپر یا گرائنڈر میں …… لہسن بھی پیس لیں ….. خشک دھنیا بھی پیس لیں بالکل باریک نہیں پیسنا……
اب بیسن اور گندم والا آٹا ایک برتن میں مکس کر کے اس میں تھوڑا تھوڑا پانی ڈال کے چمچ سے مکس کرتے جائیں…..ساتھ ہی باقی ساری چیزیں بھی ڈال کے مکس کر لیں…..!!
آپ نے اچھی طرح سے بیسن آٹا اور ساری چیزیں مکس کرنی ہیں اور گاڑھا سا پیسٹ بنا لیں…..
پانی میں گھول کے اتنا گاڑھا بنانا ہے جیسے بہت گاڑھا سا ملک شیک یا پھر چاولوں والی روٹی کا آٹا ہوتا ہے….!!
پانچ منٹ رکھ دیں
توے پہ پہلے تھوڑا سا گھی ڈالیں
پھر ایک بڑے چمچ سے بھر کے وہ مکسچر ڈالیں اور جلدی سے روٹی کی شکل میں پھیلا دیں گول گول….
ایک سائیڈ پک جانے پہ سائیڈ چینچ کر کے دوسری طرف گھی لگا کے اب پراٹھے کی طرح بنا لیں…. !!
اس کے ٹوٹنے کا بہت اندیشہ ہوتا ہے
اگر روٹی ٹوٹ رہی ہے تو تھوڑا سا گندم کا آٹا اور مکس کر لیں…..
نمک مرچ ٹیسٹ کر لیں
اور چٹنی , دہی , لسی کے ساتھ سرو کریں… !!
اس کی تاثیر گرم ہونےکی وجہ سے اسے ٹھنڈی چیزوں لسی دہی وغیرہ کے ساتھ سرو کرتے ہیں…..!!
جو چیز سمجھ نا آئے پوچھ لیں
اب جب میں بناؤں گی تو کوشش کروں گی سارے پراسس کی پکس لے سکوں !!
کچھ پکس کمنٹس میں دیکھ لیں
https://www.facebook.com/photo.php?fbid=1013088772121181&set=oa.1146523652072067&type=3&theater
"