بیسویں صدی کا جرمنی چھ بالکل مختلف نظاموں سے گزرا ہے۔ اس کی ابتدا میں یہاں پر ہوہینزولرن خاندان کی بادشاہت تھی۔ 1918 میں شاہ ولہلم اس کے آخری بادشاہ۔ اگلی باری وائمار ری پبلک کی تھی جو پہلی جنگِ عظیم کے بعد آئی اور 1933 تک رہی۔ اس کے بعد تھرڈ ریچ (تیسرا دور) جو نازی جرمنی تھا۔ یہ دوسری جنگِ عظیم کے اختتام تک یعنی 1945 تک رہا۔ اس کے بعد یہ دو میں تقسیم ہو گیا۔ مشرقی جرمنی جو کمیونسٹ تھا اور فیڈرل ری پبلک آف جرمنی جو مغربی حصہ تھا۔ اقتصادی نظام میں اختلاف کی وجہ سے ایک ہی شہر کے درمیان دیوار بن گئی۔ 9 نومبر 1989 کو اس کے گر جانے کے بعد پھر متحدہ جمہوریہ جرمنی۔ اس صدی میں شاہ ولہلم سے لے کر انجیلینا مرکل تک کے سفر کے درمیان یہ تصویر 1961 میں لی گئی ہے۔ اس میں ان بچوں کی اس لئے اوپر اٹھایا گیا ہے کہ اس دیوار کی دوسری طرف رہنے والے دادا اور دادی کو اپنے پوتوں کی شکل دیکھ سکیں۔
حیوانی جبلت، مکھیوں کا دیوتا، مکڑیوں بھرا جزیرہ اور ہم
( نوبل انعام یافتہ ولیم گولڈنگ کے ناول ’ لارڈ آف فلائیز ‘، 1954ء پر تبصرہ ) یہ پچھلی صدی...