صرف ایک خوبصورت پھول نہیں بلکہ بے شمار امراض کی دوا بھی!
مارننگ گلوری ایک عام پھول ہے جس کو ہمارے ملک میں لوگ اکثر عشق پیچاں بھی کہتے ہیں لیکن دراصل عشق پیچاں ایک بالکل مختلف بیل ہوتی ہے۔ اس کا نباتاتی نام
MORNING GLORY (IPOMOEA VIOLACEA)
ہے۔
یہاں ہمارا موضوع خوبصورت جامنی پھول والی مارننگ گلوری ہے۔ اپنے نام کی طرح خوبصورت جامنی رنگ کا یہ پھول صبح سویرے ہی کھل جاتا ہے۔ اس کی بیل کے سرسبز پتوں کے درمیان جابجا کثرت سے کھلے یہ تروتازہ جامنی پھول دیکھنے والوں کو خوبصورتی اور تروتازگی کا احساس دلاتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ گہرے سبز آسمان میں جابجا جامنی رنگ کے تارے جڑ دئے گئے ہوں۔
اس کی ہری بھری بیل انتہائ گچھی ہوئ اور گھنی ہوتی پے۔ جہاں بھی چلائ جائے وہاں مکمل طور پر چھا جاتی ہے۔ چھتوں اور دیواروں کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔ اکثر لوگ اس کو ڈھابوں اور چھپروں پر سائے اور خوبصورتی کے لئے چڑھاتے ہیں۔ کراچی میں اکثر موچی حضرات بھی اپنے ٹھیوں کے چھپر پر اس کو سائے اور ٹھنڈک کے لئے لگاتے ہیں۔ اس کے علاوہ موچی حضرات گلو کی بیل بھی اپنے چھپروں پر چڑھاتے ہیں۔ یہ بیل ہمارے پورے ملک میں ہر جگہ بکثرت پائ جاتی ہے۔
اکثر لوگ تو مارننگ گلوری کی خوبصورتی سے اپنے جمالیاتی ذوق کی تسکین کا سامان کرتے ہیں لیکن بہت کم جانتے ہیں کہ یہ خوبصورت پھول اپنے اندر کتنے مفید طبی فوائد بھی رکھتا ہے۔
آئیے سب سے پہلے ہم مارننگ گلوری میں موجود غذائ و دوائ اجزا کا جائزہ لیتے ہیں۔
گو کہ مارننگ گلوری کا تفصیلی طبیعاتی تجزیہ تو نہیں کیا گیا ہے لیکن پھر بھی ماہرین نباتات نے اب تک اس پودے اور پھول پر جو ریسرچ کی ہے اس کے مطابق یہ انتہائ مفید غذائ و طبی فوائد رکھتا ہے۔ اس میں پائے جانے والے چند مفید اجزا مندرجہ ذیل ہیں۔
* Aspartic acid
* Arginine
* Cysteine
* Tropine
* Pseudotropine
* Alkaloids
* Resins
* Fat
* Volatile oil
* Phytosterol
*
مندرجہ بالا مرکبات کے جائزے سے پتہ چلتا ہے کہ یہ خوبصورت پھول صحت کے لئے کتنے طبی فوائد رکھتا ہے۔ نہ صرف اس کے پھول لیکن بیج بھی بے شمار طبی خواص کے حامل ہیں۔ بطور دوا اس کے بیج اور پھول استعمال کئے جاتے ہیں۔
1- Anti Deprssant
:ذہنی تنائو اور دبائو کومفید
یہ پھول بنیادی طور پر امریکہ سے تعلق رکھتا ہے لیکن اب پوری دنیا میں عام پایا جاتا ہے۔ چین میں یہ پھول بے شمار روایتی چینی ادویات میں استعمال ہوتا ہے۔ ذہنی دبائو اور ٹینشن دور کرنے کے لئے اس کے خواص مسلمہ ہیں۔ اس مقصد کے لئے اس کو ذہنی تنائو و دبائو کی اویات میں شامل کیا جاتا ہے۔ اس مقصد کے لئے آپ اس کی چائے بھی بنا کر پی سکتے ہیں۔ دماغ پر اس دوا کا اثر بہت زیادہ ہوتا ہے۔
2-Anti Bacterial
: جراثیم کش
یہ پھول نہ صرف یہ کہ طبی فوائد رکھتا ہے بلکہ غذائ فوائد کے ساتھ ساتھ جراثیم کش خصوصیات بھی رکھتا ہے۔ آپ اس پھول کو بطور سلاد کچا یا پھر ہلکا سا فرائ کر کے بھی کھا سکتے ہیں۔ یہ خاص طور پر دو طرح کے بیکٹیریا
Escherichia coli and Candida Albicans.
کے خلاف بہترین مدافعت فراہم کرتا ہے۔
3-Good for diabetes
ذیابطس کو مفید:
چینی ھربلسٹ نہ صرف اس کو بطور جراثیم کش کے استعمال کرتے ہیں بلکہ ذیابیطس کے خلاف بھی یہ پھول انتہائ مفید ہے۔ یہ خون میں شکر کی سطح نارمل رکھنے میں مدد گار ہے۔ اس کا مستقل استعمال ذیابیطس سے بچائو کے لئے موثر ہے۔ اس کے پھولوں میں ذیابیطس سے بچائو کے لئے بالکل امرود کے پتوں جیسی خاصیت موجود ہے۔
4-Treat insect bite
:کیڑے مکوڑوں کے کاٹے کے لئے مفید
عام طور پر مارننگ گلوری کو کھانے کی دوا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس کو کیڑے مکوڑے کے کاٹے پر بطور مرہم کے بھی لگایا جاتا ہے۔
اس کے یہ طبی فوائد امریکہ کے ریڈ انڈینز ہمیشہ سے جانتے تھےجنگل میں کیڑے مکوڑوں کے کاٹنے پر اس کے تازہ پھول کچل کر بطور مرہم لگانے سے حیرت انگیز فائدہ ہوتا ہےخآص طور پر مکڑی کے کاٹنے پر اس کے کچلے پھولوں کا مرہم بہترین شفائ اثرات رکھتا ہے۔ اکثر مکڑی کے جسم پر پھر جانے سے ننھے ننھے آبلے جیسے پڑ جاتے ہیں جن میں شدید سوزش ہوتی ہے۔ اس پر مارننگ گلوری کا پھول کچل کر لگا دیجیے۔ فوری آرام ملے گا۔
5-Good for skin
جلد کے لئے بہترین۔
کیڑے کا کاٹنے میں مفید ہونے کے علاوہ یہ پھول کئ جلدی بیماریوں کو بھی مفید ہے۔ خاص طور پر خارش Dermatitis کے لئے اس کے فوائد ثابت شدہ ہیں۔ خارش کی صورت میں اس کے پھولوں کا جوشاندہ پینے اور کچلے پھولوں کا رس لگانے سے حیرت انگیز فائدہ ہوتا ہے۔
6-Relieve cough
کھانسی کے لئے مفید۔
مارننگ گلوری کی چائے دافع بلغم ہے اس لئے اس کا استعمال کھانسی کے لئے مفید ہے۔
7-Treat stomachache
پیٹ اور معدے کے درد میں مفید
چائنیز طریقہ علاج میں یہ پھول بدہضمی اور معدے کے درد کے لئے کثرت سے استعمال ہوتا ہے۔ خاص طور پر معدے کی گرانی اور کے لئے اس کے بہترین فوائد ہیں۔
8-Improves brain power
دماغی صلاحیتوں میں اضافہ:
طبیب کی ھدایت کے مطابق مناسب مقدار میں یہ پھول لینے سے دماغی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے کیونکہ یہ دماغ کو مضر مادوں سے پاک کرتا ہے۔
9-Reduces swelling
مانع سوجن و سوزش:
اس پھول کی چائے جسم پر ہونے والی سوجن کو تیزی سے رفع کرتی ہے۔ خاص طور پر وہ سوجن جو جسم میں مائع یا پانی کے جلدی خلیات میں جمع پو کر سوجن کا باعث بنتی ہے۔ اس کی چائے کا استعمال اس قسم کی سوجن کو جسم سے پانی ودیگر مائعات خارج کرکے سوجن کو ختم کرتا ہے۔
10-Treats arthritis
گٹھیا اور جوڑوں کے درد کو مفید:
یہ پھول گٹھیا اور جوڑوں کے درد میں حیرت انگیز فائدہ کرتا ہے۔ اس مقصد کے لئے صبح شام اس کے پھولوں کی چائے پیجئے اور ساتھ ساتھ متاثرہ درد کے مقام پر اس کے پھول کچل کر لگائیے۔
ان فوائد کے علاوہ مارننگ گلوری کے مندرجہ ذیل امراض میں بھی طبی فوائد بھی ہیں۔
1. Treat muscle cramp: عضلاتی کھنچائو
2. Scrofula:غدود کی سوجن
3. Epilepsy: مرگی
4. Antifungal property: پھپوند کش۔ اینٹی فنگل
5. Pain killer: درد کش
مارننگ گلوری کے استعمال میں احتیاط:
گو کہ مارننگ گلوری بے شمار طبی فوائد رکھتا ہے لیکن اس کو صرف مقررہ مقدار میں ہی لینا چاہئے۔ مقررہ مقدار سے تجاوز کرنے پر اس کے مضر اثرات بھی ہوسکتے ہیں۔ اس کے پھول میں مختلف الکلائڈ کمپائونڈ موجود ہوتے ہیں جو زیادہ مقدار میں لینے سے hallucinogenic اثرات پیدا کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اینٹی ڈپریسنٹ ادویات استعمال کررہے ہیں تو ان کےساتھ مارننگ گلوری کا استعمال نہ کیجئے۔ حاملہ خواتین بھی اس کا استعمال نہ کریں۔ یہ پھول رحم میں سکڑائو پیدا کرتا ہے اس لئے اس کو رحم سے مضر مادے خارج کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے لیکن حاملہ خاتون میں اس کا استعمال مس کیرج Miscarriage کا سبب بن سکتا ہے۔
اگر آپ امراض قلب یا شریانوں کے امراض میں مبتلا ہیں تو یہ پھول استعمال نہ کیجئے۔
مارننگ گلوری کی تمام اقسام میں کورین مارننگ گلوری سب سے زیادہ خطرناک تصور کیا جاتا ہے کیونکہ اس میں الکلائڈز کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔
حکیم حضرات مارننگ گلوری کے فوائد اٹھانے کے لئے اس کے پھولوں کا شربت و گلقند بھی تیار کرسکتے ہیں۔
مارننگ گلوری کی چائےبنانے کا طریقہ:
اگر آپ مارننگ گلوری کے بیج بطور دوا استعمال کررہے ہیں تو تین سے پانچ گرام بیج یعنی قریبا'' 150 بیجوں کا سفوف ایک کپ پانی میں ڈیڑھ دو گھنٹے بھگو دیجئے اور اس کے بعد چھان کر پی لیجئے یا ثابت بیج بھی پانی میں چائے کی طرح ابال کر پی سکتے ہیں۔
پھولوں کی چائے بنانے کے لیے پندرہ بیس تازہ پھول یا پانچ گرام خشک شدہ پھولوں کو ایک کپ پانی میں چائے کی طرح ابال کر استعمال کیجئے۔
مارننگ گلوری کے پھولوں کو پیوریفائڈ واٹر میں ایک سے دو ہفتہ بھگو کر رکھنے سے ایک عمدہ خوشبو والی ھلکی شراب بن جاتی ہے جسے ہلکے نشے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
اگر آپ جگر کے امراض یا امراض قلب میں مبتلا ہیں تو مارننگ گلوری استعمال نہ کیجئے۔ حاملہ خواتین بھی اس سے مکمل پرھیز کریں۔ مارننگ گلوری کے خوراکی استعمال کے بعد ڈرائیونگ یا بھاری مشینری آپریٹ نہ کیجئے۔
LINKS / REFERENCES
This article is based on the following pages:
Erowid on Morning glory's cultivation
Erowids Morning Glory Vault