ویلز یونیورسٹی کے ادبیات کے پروفیسر پیٹر بیری {Peter Barry} نے اس کتاب میں ادبی اور ثقافتی تھیوری پر گذشتہ پانچ عشروں میں ہونے والے نظریات کا ازسر نو نظر ڈالی ہے۔ انھوں نے اس کتاب نے مختلف الجہت الجہت رسایوں کے تحت ادبی اور ثقافتی نظریات کے تفھیم ، تشریح اور طہارت کی۔ اور ان نظریات کے بنیادی فکری اصولوں کو اپنے " آئیڈیاز" کے ساتھ اپنے اسے نئی سمتیں دینے کی اپنے طور پر کوشش کی۔ جس میں وہ خاصی حد تک کامیاب بھی نظر آتے ہیں اور لگتا ہے کہ ادب و ثقافت کے نظریات کی نامیات اور اصولوں پر ان کی گرفت بہت مضبوط ہے۔ پرانے ادبی نظریات کی نئی تفھیم اور تشریح خاصی تخلیقی اور فکری فطانت کی غمازی کرتی ہے۔
*اس کتاب میں ان موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے*:
1۔ لبرل انسانیت {لبرل انسانیت کے رجحانات، مبادلہ، تنقیدی نظریات اور آئیڈیاز ، ارسطو سےلیوار تک}
2۔ ساختیات { ساختیاتی مرغی اور لبرل ہیومن ازم کے انڈے، سوسر، نشانیات، سوچ کا ٹھر جانا، ساختیات کی وسعت، ساختیاتی نقادوں کی کارکردگی}
3۔ پس ساختیات اور رد تشّکیل {ساختیات اور پس ساختیات، کے درمیان نظریاتی اختلاف ، پس ساختیات، زندگی کا ٹھر جانا،فکریات۔۔ پس ساختیاتی ناقدین کیا کررہے ہیں؟ }
4۔ مابعد جدیدیت { جدیدیت اور مابعد جدیدت کیا ہے؟ مابعد جدیدیت ، " منبڈ"/ لینڈ مارک،ہیبر ماس ، لیوتازبودلیز}۔
5۔ تحلیل نفسی کی انتقادات {فرائڈ کے تحلیل نفسی کے نقاد، لاکان، ، منتخب تحریروں کی قرات اور مطالعات }
6۔ تانیثی تنقید {تانیثی نظریہ، تانیثی تتقید، تانیثی تنقید کا کردار، تانیثیت اور زبان، تانیثی تنقید اور تحلیل نفسی}۔
7۔ لزبن/ گے تنقید/ ہم جنسیت کی تنقید ۔ {لزبن تانیثی نظریہ، لابن گے ناقدین، کوئر نظریہ}۔
8۔ مارکسٹ تنقید۔ {مارکسٹ نظریات کی بنیادین، لینن اور اینگلز کے تنقیدی نظریات }۔
9۔ نئی تاریخیت اور ثقافتی مادّیت ۔{نئی تاریخیت اور اختلاف، نئی اور پرانی تاریخیت، نئی تاریخیت اور فوکو، نئی تاریخیت کے فوائد اور نقضانات ثقافتی مادیّت اورنئی تاریخیت میں فرق، ثقافتی مادیت کے ناقدین کیا ہیں؟ }
10۔ پس نو آبادیات۔ [ پس منظر، قرات، منتخب مطالعات }
11۔ اسلوبیات ۔ { زبان، نشانایات ۔بلاغت، نئی اسلوبیات، اسلوبیات کی قرات کا نیا انداز، اسلوبیاتی ناقدین، منتخب مطالعات } ۔
12۔ بیانیہ ۔ {کہانی کا بیانیہ، ارسطو، ولڈامیر ، جیراڈ گیتی، بیانہ نقالی، تکلم، کہانی گو کو کیا کرنا چاہیے}۔
13۔ ماحولیاتی / ایکو تنقید ۔ { سبز مطالعے، ثقافت اور فطرت ، ماحولیاتی تنقید کے اندر اور باہر کی کہانی}۔
یہ کتاب یونیورسٹی آف مانچسٹر نے شائع کی۔
اسماء صبا خواج کا افسانہ مایوسی فنی و فکری مطالعہ
اسماء صبا خواج کا تعلق لکھیم پور کھیری ہندوستان سے ہے، اردو کی ممتاز لکھاری ہیں، آپ کا افسانہ ''مایوسی"...