12 اپریل: معروف افسانہ نگار سلام بن رزاق کی سرپرستی میں جاری صنف افسانہ کا ایک معیاری اور مشہور و مقبول واٹس گروپ ’’بزم افسانہ‘‘ کے زیر اہتمام 11 اپریل 2021 کو آن لائن افسانوی نشست کا اہتمام بنام ’’محفل افسانہ‘‘ زوم ایپ پر کیا گیا۔ ناظم جلسہ وسیم عقیل شاہ نے تلاوت قرآن پاک سے محفل کا آغاز کیا، اور افتتاحی کلمات ادا کیے۔ ساتھ ہی ساتھ افسانہ نگار اور تبصرہ نگار حضرات کا تعارف پیش کیا۔ اس افسانوی نشست میں افسانہ نگار جاوید نہال حشمی (کولکاتہ) اور رخسانہ نازنین (بدر، کرناٹک) نے اپنے افسانے سامعین کے روبرو پیش کیے۔ جن پر ایم مبین (بھیونڈی) اور ڈاکٹر شہروز خاور (مالیگاؤں)، فکشن شناس مبصرین نے اپنے تبصرے و تجزیے پیش کیے۔ جلسے کی صدارت سلام بن رزاق نے فرمائی۔ اپنے صدارتی خطاب میں موصوف نے پیش کردہ دونوں افسانوں اور ان پر پیش کیے گئے تبصروں پر اپنے روشن خیالات کا اظہار فرمایا۔ انھوں نے اپنی بات کی ابتدا اس طرح کی کہ ہم افسانے پڑھتے ہیں اور سنتے بھی ہیں لیکن افسانہ سننا اور اس کے فوراً بعد اس پر تبصرہ سننے کا لطف الگ ہی ہے۔ میں اس سے پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ پڑھنے والے افسانے الگ ہوتے ہیں اور سننے والے افسانے الگ ہوتے ہیں۔ پیش کیے گئے دونوں افسانے پڑھنے اور سننے دونوں کے قابل تھے۔۔۔۔۔۔۔
تقریب کی نظامت وسیم عقیل شاہ نے جبکہ رسم شکریہ اسماعیل گوہر نے ادا کی۔ اس افسانوی نشست میں ادب دوست حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ’’بزمِ افسانہ‘‘ کے سرپرست معروف افسانہ نگار سلام بن رزاق ہیں اور ایڈمن پینل میں وسیم عقیل شاہ، طاہر انجم صدیقی، محمد علیم اسماعیل، اسماعیل گوہر اور انور مرزا شامل ہیں۔
حیوانی جبلت، مکھیوں کا دیوتا، مکڑیوں بھرا جزیرہ اور ہم
( نوبل انعام یافتہ ولیم گولڈنگ کے ناول ’ لارڈ آف فلائیز ‘، 1954ء پر تبصرہ ) یہ پچھلی صدی...