بزم ارباب سخن شکاگو کےحواس خمسہ اور اردو ادب مذاکرہ و مشاعره کا
بتاریخ ۳ اپریل ، ۲۰۲۱، ۱۰ بجے شکا گو ٹائم کو زوم پر کامیاب انعقاد عمل میں آیا ۔
پروفیسر احمد عبدالحکیم شکاگو کی تلاوت سے پروگرام کا آغاز ہوا ڈاکٹرتوفیق انصاری احمد شکاگو نے بزم ارباب سخن شکاگواور اسکے منتظمین کا تعارف کرایا اور پروگرام کے صدور اور مہمانانِ خصوصی کا علان کیا۔
ادبی مذاکرہ کی نظامت پروفیسر احمد عبدالحکیم شکاگو نے فر مائی اور ڈاکٹر رخسانہ صبا پاکستان کانفرنس کی صدر رہی ،حواس خمسہ اور اردو ادب کانفرنس میں ڈاکٹر افسر شکاگو نے اردو میں حس آمیز جمالیات پربیحد حسین اور معلوماتی پرزینٹیشں پیش کیا۔
ادبی مذاکرہ میں پروفیسراحمد عبدالحکیم شکاگو ، ڈاکٹرتوفیق انصاری احمد شکاگو ، ڈاکٹر رخسانہ صبا پاکستان نے مضامین پیش کئیے اور گفتگو فرمائی بعد ازان عالمی مشاعرہ کی صدارت محترم عزیز بلگامی انڈیا نے فرمائی اور نظامت پروفیسراحمد عبدالحکیم شکاگو نے کی اور ڈاکٹرافضال الرحمان افسر شکاگو نے نظامت میں معوینت فرمائی۔
شعراء اکرام میں محترم سرفراز احمد فراز دھلوی انڈیا، ڈاکٹر ندیم ابن منشاء انڈیا ، محترم رئیس اعظم حیدری انڈیا، محترم شمشاد شاد انڈیا، محترم احمد علی برقی اعظمی انڈیا ، پروفیسر والا جمال العسیلی مصر، محترم شفیق مراد جرمنی ، محترمہ سمیرہ عزیز سعودی عرب ، محترمہ ممتاز ملک ممتاز فرانس، محترمہ نادرہ ناز انڈیا، محترم رشید شیخ شکاگو ، ڈاکٹرافضال الرحمان افسر شکاگو ،محترم عابد رشید شکاگو ، محترم محمد اسلم کیلفورنیہ ، پروفیسر احمد عبدالحکیم شکاگو ، اور ڈاکٹر توفیق انصاری احمد شکاگو سے شامل رہے۔
ڈاکٹر افضال الرحمان افسر اور منتظمین ارباب سخن شکاگو کی انتھک محنت نے یہ عالمی حواس خمسہ اور اردو ادب مذاکرہ ومشاعره کوکامیابی سے ہم کنار کیا. زوم کے تکنیکل معملات اور نظامت کو بحسن و اسلوبی سے سنبھالا گیا ارباب سخن شکاگو کے اون لائین زوم پروگرام نے ادبی دنیا کو معیاری پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔