” برص پھلبہری کیلئے نہایت مجرب عمل“
عطیہ، پیر صفدر حسین شاہ قادری ہزاروی رحمةاللہ علیہ اڈہ جوہلاںشیخوپورہ روڈ فیصل آباد)
اگر کسی برص کے مریض کی نظر سے یہ عمل گزرے اور وہ اسے نہ کرے تو سمجھ لیجئے کہ وہ بدقسمت ترین انسان ہے اگر آپ کو کوئی پھلبہری کا مریض ملے تو صدقہ جاریہ اور امانت سمجھ کر اس تک یہ عمل پہنچا دیں ۔
صبح کے وقت فجر کی نماز کے بعد پہلے گیارہ بار درود پڑھیں ۔ پھرتیسرے پارے کے بارہویں رکوع کی آیت نمبر49 ورسولاً اِلیٰ بنیِ اسرائیلَ اِنّی قَد جِئتکم بِاٰیَةٍ مِن رَّبِّکُم اِنِّی اَخلُقُ لَکم مِّنِ الطِّینِ کَھَیئَةِالطّیرِ فَانفُخُ فِیہِ فَیَکُون طَیراًبِاذن اللہ وَ اَبرِیئُ الاکمَہَ وَالَا اَبرَصَ(آخر تک) جب اَبرِیئُ الاکمہ والابرص پر پہنچیں تو اسے 100بار پڑھیں پھر گیارہ باردرود پڑھ کر دعا مانگ لیں اور اس عمل شریف کو اس وقت تک جاری رکھیں جب تک سارا بدن صاف نہیں ہو جاتا ۔ ایک ایسے شخص کو جس کا سارا بدن سفید ہو چکاتھا یہ عمل کروایا گیا تو دو یا تین ماہ کے بعد اس کے بدن پر اصلی رنگت کے داغ پیدا ہونا شروع ہو گئے جو پھیلتے گئے اور ایک سال میں اس کا سار ابدن اصلی حالت پر آگیا۔ دیکھنے والے اسے دیکھ کر پہچاننے سے انکارکر دیتے تھے اور حیران ہوتے تھے۔ صلائے عام ہے یاران نکتہ داں کیلئے۔ فیض یاب ہونے والامجھ فقیر اور صاحب عمل کیلئے دعا ضرور کرے۔
بشکریہ:
طارق عزیز واقف
ورلڈ اسلامک ایڈوائزری کونسل
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔