:::" برصغیر میں سڑکوں پر کان صاف کرنے والے" :::
یہ ایک پرانا پیشہ ہے جو مغلوں کے زمانے سے چلا آرہا ہے۔ ایک زمانے میں پاک وہند کے سڑکوں اور تفریحی مقامات پر کان صاف کرنے والے " ڈاکٹر" نظر آتے تھے۔ اس کام میں ایک لوہے کی چھوٹی تیلی یا سوئی ، ایک چھوٹی سی چمٹی اورروئی کی عطرکی معطر خوشبو دارسلائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ عموما دو کانوں کو صاف کرنے کے 20 سے 50 روپئے وصول کئے جاتے ہیں۔ ان کان صاف کرنے والوں کو " ڈاکٹر" یا " حکیم صاحب" اور " ٹوپی والا " بھی کہا جاتا ہے۔ اور یہ فخر سے کہتے ہیں کہ یہ " شاہی کام" ہے۔ اس کام سے منسلک زیاد تر لوگ یوپی کی" بنجارہ کمیویٹی" سے ہوتا ہے۔ کراچی میں بھی وہی لوگ یہ کام کرتے تھے جو یوپی سے تقسیم ہند کے بعد نقل مکانی کرکے کراچی آئے تھے ۔ یہ لوگ سر پر لال رومال باندھتے تھے۔ ۔ پرانی دہلی میں جامع مسجد کے آس پاس اور کراچی میں ایک زمانے میں جہانگیر پارک/ ایمپرس مارکیٹ اور زولوجیکل گارڈن { گاندھی گارڈن} کے آس پاس کان صاف کرنے والے ڈاکٹر دکھائی دیتے تھے۔ ہندوستان کے کچھ اور شہروں میں بھی یہ کہیں نہ کہیں نظر آتے ہیں مگر اب کم دکھائی دیتے ہیں ۔ اب یہ کاروبار اور ایک قدیم پیشہ تقریبا معدوم ہوچکا ہے۔
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔