(Last Updated On: )
شاعر و خطاط و دانشور تھے سید صادقین
جن کا ہوتا ہے عظیم الشان لوگوں میں شمار
غالب و اقبال ہوں یا فیض احمد فیض ہوں
ان کے ہیں اشعار خطاطی کے ان کی شاہکار
لوح دل پر نقش ہیں ان کے نقوشِ جاوداں
بحر ذخارِ ادب کےہیں جو درِ شاہوار
سرحدوں کی قید سے آزاد ہیں ان کے فنون
جن کے ہیں مداح اقصائے جہاں میں بے شمار
عالمی شہرت کے حامل تھے وہ اپنے کام سے
ان کو ہے حاصل جہانِ فکر و فن میں اعتبار
جنت الفردوس میں ان کو ملے ابدی سکوں
ان پہ نازل ہو ہمیشہ رحمتِ پروردگار
صرف برقی ہی نہیں ہے ان کے فن کا قدرداں
کررہے ہیں ان پہ گلہائے عقیدت سب نثار