(Last Updated On: )
بچپن میں اپنے والد صاحب کے ایک دوست جو تربت، بلوچستان میں رہتے تھے۔ انھوں نے اپنے گھر میں کھانے پر مدعو کیا تھا ۔ وہاں پر ان کے وسیع وعریض گھر کے کچے صحن میں ان کے باورچی نے کئی بلوچی ڈش کے ساتھ " بکرے کے گوشت کا کالا پلاو بھی تھا۔ بلوچی کھانے بڑے مزے کے ہوتے ہیں۔مثلا بلوچی کھیوا، کاک، لنڈی،پرکی، ابوگشت، دم بخت اور سجی کا جواب نہیں۔ ان کھانے کو عموما دیگر صوبوں میں زیادہ معروف نہیں ہیں۔ بلوچستاں کے ساحلی علاقوں پسنی گوادر اور اوڈ مارا میں منفرد ذائقوں کی مچھلیوں کی ڈشین تیاد کی جاتی ہیں۔ کچھ بلوچی کھانوں کے ریسٹورنٹ کراچی اور لاہور میں ہیں۔ مِیں اکثر بلوچی کھانے گھر میں پکاتا ہوں۔