بسم اللہ الرحمان الرحیم
بادام کا شربت ' توانائی کا خزانہ' لذت بھی ' راحت بھی
انتہائی قیمتی ریسپی برائے رمضان المبارک سیریز
1- ایک کپ بادام
2- سبز الائچی 20 عدد
3- تربوز کے بیجوں کا مغز چوتھائی کپ
4- چینی ایک کلو
5- پانی ایک لیٹر
شاہد محمود / گھر کا بنا لاہوری اچار
6- ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس
ترکیب بمطابق شاہد محمود / گھر کا بنا لاہوری اچار specification:-
بادام دھو کر نارمل پانی میں رات بھر کے لئے بھگو دیجئے اور تربوز کے بیجوں کے مغز بھی دھو کر کسی الگ برتن میں بھگو دیجئے۔ صبح باداموں اور تربوز کے بیجوں کے مغز کو پانی سے نکال لیجئے، بادام چھیل کر تربوز کے بیجوں کے مغز کےبساتھ سل بٹے پر خوب خوب باریک سے باریک تر ہیس لیجئے- اور الائچیوں کے دانے نکال کر بھی خوب باریک تر پیس لیجئے۔ گرائنڈر میں یہ کام کرنا ہو تو تھوڑے سے پانی کے ساتھ بادام، تربوز کے بیجوں کے مغر اور الائچی پسی ہوئی ڈال کر بار بار گرائنڈ کر کے کیا جا سکتا ہے- البتہ اس کو بار بار گرائنڈ کر کہ بھی سل بٹے والا رزلٹ نہیں ملتا–
اب چولہے پر کسی برتن میں پانی ڈال کر چڑھا دیجئے اور اس میں چینی ڈال دیجئے ابال آنے پر لیموں کا رس ڈال دیجئے اس سے چینی کی میل اوپر آ جائے گی جو چمچ سے اتار دیجئے- ایک تار کا شیرہ بن جائے تو اسے اتار کر ٹھنڈا کر لیجئے اور اس میں پسے ہوئے بادام، تربوز کے بیجوں کے مغز اور پسی ہوئی الائچی شامل کر کہ خوب مکس کر لیجئے- آپ کا شربت بادام تیار ہے بوتل میں بھر کر فرج میں رکھ لیجئے۔ جب بنانا ہو تو ایک گلاس ٹھنڈے دودھ یا پانی میں دو سے تین چمچ ملا کر مکس کر لیجئے- یہ شربت جسم اور دماغ دونوں کو طاقت دیتا ہے۔ پینے کے لئے یا پیش کرتے ہوئے شربت بنا کر اسے زعفران اور پستے کی ہوائیوں سے سجایا / گارنش بھی کیا جا سکتا ہے–
نوٹ:- استعمال سے پہلے بوتل کو اچھی طرح ہلا لیجئے–
شربت بناتے ہوئے زعفران بھی چٹکی بھر استعمال کیا جا سکتا ہے جو شیرہ بناتے وقت ڈالے جائے گا–
دعا گو ' طالب دعا شاہد محمود / گھر کا بنا لاہوری اچار
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔