بادام Antioxidant خصوصیات رکھتا ہے، کینسر، دل کی بیماریوں، کولیسٹرول اور بلڈ پریشر میں بھی مفید ہے، سگریٹ نوشی کرنے والے بادام کھائیں تاکہ سگریٹ نوشی کے مضر اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔ دل کےامراض سے محفوظ رکھتےہیں،فائبر اور پروٹین کا بہترین ذریعہ ہے۔
بادام کا زیادہ حصہ Fats پرمشتمل ہے Fats دراصل Fatty Acids ہیں،جو مختلف وٹامن ہضم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ فالتو چربی کم کرتے ہیں، باداموں کا وٹامن E دماغ کے یاداشتی، Cells کو تندرست و توانا رکھتا ہے۔ جس سے دماغ کی یادداشت بہتر ہوتی ہے، بھولنے کی بیماری Alzhemeir سے بھی انسان کو محفوظ رکھتا ہے، کاربوہائیڈریٹس کم جبکہ فائبر ، پروٹین اور وٹامن E زیادہ ہونے کی وجہ سے شوگر کے مریضوں کیلئے بھی اچھا ہے، خون میں شوگر کی مقدار کو متوازن رکھتا ہے۔ بادام میں Magnesium نہ صرف ہڈیوں، پٹھوں اور دل کیلئے بھی مفید ہے۔ بادام میں کیلشیئم ، فاسفورس ، آئرن ، زنک ، سلینیم اور کاپر بھی پایا جاتا ہے، معدے کی تیزابیت کو بھی ختم کر دیتا ہے، ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی کیلئے فائدہ مند ہے، جسم میں الکلی کی مقدار کو مقدار کو پورا کرتا ہے، قالون کینسر کو روکتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔،
بادام زیادہ کھانے کے مضر اثرات ۔۔۔۔۔۔۔
زیادہ بہتر ہے کہ بادام ایک سے پانچ تک کھائیں، بادام میں فائبر بہت زیادہ ہوتا ہے۔ نظام انہظام خراب کر سکتا ہے، وٹامن E کی زیادتی سے اسہال , پیٹ کا درد، پیٹ پھولنا ،
سر درد ، غنودگی، جسم میں Toxins زہریں بڑھ سکتی ہیں، کڑوے باداموں میں ایک مہلک زہر Cyanide موجود ہوتا ہے، 12 سے 70 کڑوے بادام کھانے سے نروس سسٹم بند ہو سکتا ہے اور پھر موت بھی واقع ہوسکتی ہے،
دیسی طب میں بادام کے افعال و خواص ۔۔۔۔
مزاج ، تر گرم ، محرک دماغ اور اعصاب ، محلل جگرِ و غدد اور مسکن قلب وعضلات، ملین و صالح مولد رطوبت، مخرج صفراء ،سوزش کہیں بھی ہو کم کرتا ہے،
خشک کھانسی ، سینہ کی جلن ، پیشاب کی جلن ،سوزاک ، بےخوابی اور پیچش میں بے حد مفید ، گردہ و مثانہ کی پتھریوں کے اخراج میں معاون ہے ۔۔۔۔۔۔
بادام کھانے کا صحیح طریقہ اور وقت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک سے پانچ عدد تک کھانے کے دوران چبا چبا کر کھائیں ،
خشک کھانسی ، دمہ ، تنگی سانس کا مجرب ترین علاج ۔۔۔
خشخاش 20 گرام ، بادام نوعدد کالی مرچ پانچ عدد، سب سے پہلے خشخاش کو پانی میں کم از کم ایک گھنٹہ تک بھگوئے رکھیں، تینوں اشیاء کونڈے میں ڈال کر رگڑیں جب خشخاش اور باداموں کا دودھ اچھی طرح نکل آئے تو کپڑ چھان کریں'، دیگچی میں ڈال کر آگ پر رکھیں جب کھولنے لگے تو دیسی گھی 10گرام ڈالیں اور پھر حسب ضرورت چینی ملا کر پیئیں ۔۔۔۔۔۔۔
پھیپھڑوں کی دق کا علاج ۔۔۔۔۔۔۔
خشخاش 20 گرام ، بادام نو عدد ، کالی مرچیں پانچ عدد اجوائن دیسی 5 گرام ، گلو 5گرام تازہ یا پھر خشک ،
خشخاش، بادام ، اجوائن دیسی،گلو پانی میں کم از کم ایک گھنٹہ تک بھگو کر رکھیں, کالی مرچیں ڈال کر رگڑیں،
کپڑ چھان کریں، دیگچی میں ڈال کر آگ پر رکھیں۔
حسب ضرورت چینی اور دیسی گھی ڈال کر گرم گرم پیئں،
سچےگلاب کی گلقند 10 گرام ، دودھ کے ہمراہ کھائیں۔
کدو ،ٹینڈے، پیٹھا کدو ،کالی توری ،گاجر ،شلجم ، امرود ،
انگور ، آم ،خوبانی ، آلو بخارا ، کیلا ، بادام ، کاجو اور کھجور زیادہ کھائیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بادام کے چھلکوں کا منجن : ۔۔چھلکے جلا کر راکھ بنا لیں اور شیشی میں محفوظ رکھیں، دانتوں کی صفائی کیلئے بطور منجن استعمال کر سکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔