(1)
" ارے او جان ہار تیرا برا نہ ہو ئے بے شرم کیسی گیندیں اچھالتی کودتی پھر رہی ہے ہرنی کی طرح ، ارے بےہودہ سینہ پر اوڑھنی تو ڈال بےشرم کہیں کی ہوش نہیں ہے جوان جٹی ہوگئ ابھی تک بچی بنی ہوئ ہے" دادی نے انگن میں اکیا دکیہ کھیلتی اپنی پوتی کے پیٹھ پر دو ہتھڑ جماتے ہوئے کہا
" اماں جان کو بھی ہوش نہیں بچی کی کل شادی ہو جائے تو سال بھر بعد ماں بن جائے کچھ تو بچی کا دھیان رکھیں" دادی پوتی پر ہتھڑ جماتے ہوئے بہو کو برا بھلا کہنے لگیں
(2)
آٹھ بج گئے تھے وہ جلدی جلدی تیار ہو رہی تھی اس کو دیر ہوگئ تھی اج نو بجے اسکا پہلا پیرئڈ تھا اس نے وارڈ روب سے شفون کی کریم کلر کی بوائے ٹائپ شرٹ نکالی پینٹ کے اوپر پہنی اور کتابیں لیں سرپٹ نیچے اتری اسکی ماں سامنے ہال مین بیٹھی دادی اور چچی سے محو گفتگو تھیں
"ممی میں کالج جا رہی ہوں خدا حافظ" یہ کہتے ہوئے وہ انگم پار کرتے ہوئے دروازے کی جانب تیزی سے چلدی
اس کی ماں نےجیسےہی اسکی اواز سنی اسکی طرف نظر اٹھائ " شہناز یہاں آوء"
" کیا ہے ممی کالج کو پہلے ہی دیر ہوگئ ہے"وہ جھنجھلائ ہوئ ماں کے پاس آئ
" شہناز تمہیں شرم نہین آئ شفون کی باریک شرٹ بنا برا کے پہنتے ہوئے مجھے تمہیں دیکھ کر جھرجھری آرہی ہے کالج میں لڑکے تمہارے لباس کو دیکھ کر کیا بھپتیاں کسیں گے معلوم ہئے تمہیں زرا سی غیرت نہیں باپ دادا کی عزت کا کوئ خیال ہے کہ نہیں" ماں غصہ میں اس کو ڈانٹ رہی تھی
(3)
" ارے مونی میں نے تمہیں آفس سے نکلتے وقت فون کر دیا تھا کہ تیار ملنا چھ سے نو والا فلم شو دیکھنے چلنا ہے" وہ ناراض ہوتے ہوئے بیوی سے بولا
" ارے بس دو منٹ مین تیار ہوکر ارہی ہوں" کمرے میں سے اس کی بیوی نے جواب دیا
" ارے کیا یار! تم عورتوں کا یہی رونا ہے وقت کی کوئ قدر نہیں بناوء سنگھار میں ہی اتنا ٹائم لگادیتی ہیں کہ سب مزہ ختم" وہ تیز اواز میں بگڑتے ہوئے بولا
" ارے آپ بھی بس چیخنے لگتے ہیں اسی وقت سے تیار ہورہی ہوں جب سے اپکا فون ایا ہے" اس نے سلک کی ساڑھی اپنے گرد لپیٹتے ہوئے کہا
اسکا شوہر جھنجھلاکر غصہ میں کمرے میں داخل ہوا تو وہ برا کا ہک لگا رہی تھی " ارے کیا یار مونی وہاٹ اے اسٹوپڈ ،تم کیا دقیانوسی باتین کرتی ہو ہم لوگ اینجوائے کرنے جارہے ہیں کہ شادی میں تم نے اس برا کی وجہ سے گھنٹوں لگا دئے سارا موڈ چوپٹ کر دیا ارے ہٹاوء یہ برا تمہارے گداز جسم کو سلک بلاوءز سلکی ٹچ دےگا اور سیکسی بھی "اس نے اسکی برا کو اسکے ہاتھ سے چھین کر بیڈ پر پھنکتے ہوئے کہا