بادام : Almonds
آئیے آج جانتے ہیں تھوڑا باداموں کے بارے میں،
بادام ملک ایران کا رہائیشئ ہے جہاں یہ قدرتی طور پر پیدا ہوا اسکے بعد یہ اردگرد کے ممالک میں پھیلا اور پھیلتے پھیلتے سوائے انٹار کٹکا کے تمام براعظموں میں جا پہنچا۔
دنیا میں سب سے زیادہ بادام پیدا کرنے والا ملک امریکہ ہے جہاں ریاست کیلیفورنیا میں اسکے وسیع تر باغات ہیں اور یہاں تقریباً 20 لاکھ ٹن بادام پیدا ہوتا ہے جو دنیا کی کل پیداوار کا تقریباً 68% ہے۔ اس دوڑ میں ترکی جس نے ہمیں ارتغل ڈرامے کے پیچھے لگا رکھا ہے اور خود کوئی کاروبار ہاتھ سے جانے نہیں دے رہا چھٹے نمبر پر آتا ہے جبکہ وطن عزیز کا اٹھارواں نمبر آتا ہے لیکن گھبرائیے مت ۔ ہم اسرائیل سے دو دانے اوپر ہی ہیں۔
بادام کا درخت اگانے کے لئیے خشک گرم علاقہ جہاں کی سردیاں ہلکی سی نمدار بھی ہوں ، موزوں ہے۔ اس کے پودے کو باقاعدہ پھل دینے والا درخت بننے میں تین سے پانچ سال لگ جاتے ہیں اور اگلے 25 سال یہ پھل دیتا رہتا ہے۔ ان کے پھولوں کی پولینیشن جس سے یہ پک کر پھل بنتے ہیں اسکی سب سے بڑی زمہ دار شہد کئ مکھی ہے۔ یعنی اگر شہد کی مکھی نہیں ہوگی تو بادام بھی نہیں ملے گا۔ اسی لئیے بڑے بڑے باغات میں باقاعدہ شہد کے اصلی چھتے کے چھتے منگوا کر اس عمل کا باقاعدہ آغاز کیا جاتا ہے تاکہ پھل تیار ہوسکے۔
بادام کا پھل سبز رنگ کا ترش ذائقے کا حامل ہوتا ہے جس میں کچا بادام موجود ہوتا ہے۔ اس کو عربی بہت سے لوگ نمک ڈال کر کھاتے ہیں۔ بادام جب پک کر تیار ہوتا ہے تو بڑے ترقی یافتہ ممالک میں باقاعدہ مشینوں کے زریعے جو درخت کو جھڑتی ہیں اور بادام اکٹھے کرتی ہیں ان کا استعمال کیا جاتا ہے۔
کڑوے بادام خطرناک بادام ہیں جن میں ایک زہر Cyanide موجود ہوتا ہے ان کو بھی باقاعدہ فیکٹری میں پکا کر زہر تلف کرکے قابل استعمال بنایا جاسکتا ہے ایک جوان شخص 12 سے 70 کڑوے بادام کھا لے تو یہ اسکا نروس سسٹم بند کردیں گے اور موت واقع ہوسکتی ہے!
باداموں کے فوائد:
کہا جاتا ہے ایک سیب روز کھائیں تو ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں پڑتی پتا نہیں سائینسی طور پر یہ بات کتنی سچ ہے لیکن چند بادام روز کھانے سے یہ بات ضرور سچ ثابت ہوسکتی ہے۔
۰بادام میں ایک چیز ہوتی ہے Antioxidant جو جسم کو کینسر، دل کی بیماریوں، کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو بیلنس کرنے میں زبردست مددگار ثابت ہوتی ہے۔ جو لوگ سگریٹ نوشی کرتے ہیں انہیں تو بادام زیادہ کھانے چاہئیں کیونکہ یہ ان کو زندگی کی چند سانسیں زیادہ دے سکتے ہیں (Keeping free radical molecules away which cause cancer)
یعنی بادام کے چند دانے روز اور بڑھاپے میں بچئیے دل کی بیماریوں سے۔
۰ بادام فائبر اور پروٹین کا بہترین زریعہ ہیں ۔ فائیبر آپ کو روٹی میں بھی ملتا ہے جس سے بھوک مٹتی ہے اور پروٹین آپ کو گوشت میں ملتا ہے جس سے جسم پر گوشت چڑھتا ہے مسلز اور ہڈیاں مضبوط رہتی ہیں۔ بادام میں یہ دونوں چیزیں زبردست مقدار میں موجو د ہیں جو جسم کو توانائی بخشتی ہیں اور بھوک مٹاتی ہیں۔
۰ بادام کا زیادہ حصہ Fats پر مشتمل ہے Fats دراصل Fatty Acids ہیں جو ہمیں مختلف وٹامن ہضم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ یہ جسم سے فالتو چربی بھی گھٹاتے ہیں اسلئیے موٹے بندوں کا بادام کھانا انکے لئیے فائدے مند ثابت ہوسکتا ہے۔ اسکے علاوہ جم جانے والے لوگ اور مختلف گیمز کرنے والے لوگو ں کے لئیے بھی زبردست چیز ہے۔
۰ کیا بادام دماغ تیز کرتے ہیں؟ جی بالکل کرتے ہیں۔
بادام میں وٹامن E کافی مقدار میں ہوتا ہے جو دماغ کے میموری Cells کو تندرست و توانا رکھتا ہے۔ جس سے دماغ کی یادداشت بہتر ہوتی ہے اور بڑھاپے میں بھی اسکا کافی اثر رہتا ہے۔ باداموں کا استعمال بھولنے کی بیماری Alzhemeir سے بھی انسان کو محفوظ رکھتا ہے۔اسی طرح وٹامن E آنکھو ں کے لئیے بھی موثر ثابت ہوتا ہے چنانچہ بادام آنکھوں کی صحت کے لئیے بھی اچھا۔
۰ بادام میں کاربوہائی ڈریٹس کم جبکہ فائیبر پروٹین اور وٹامن E زیادہ ہوتے ہیں اس لئیے یہ شوگر کے مریضوں کے لئیے بھی اچھا ہے اور خون میں شوگر کی مقدار کو بیلنس رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے. کھانے کے بعد چند بادام کے دانے فائدہ مند ثابت ہوسکتے۔
۰ بادام می Magnesium بھی کافی مقدار می موجود ہے جو نہ صرف ہڈیوں، پٹھوں اور دل کے لئیے اچھا ہے بلکہ معدے کی تیزابیت کو بھی بیلنس کرتا ہے جس سے بدہضمی اور قبض میں مدد مل سکتی ہے۔
چند دانے بادام روزانہ اچھے ہیں لیکن ایک ہی وقت میں انتہائی بڑی مقدار کھانا مضر صحت ہوسکتا ۔
سب سے اچھے بادام وہی ہیں جو سستے داموں مل جائیں . اسلئیے کھائیں اور صحتمند رہیں۔
بادام کے پھل کو Drupe کہتے ہیں۔
بادام کے چھلکے (سخت خول)کو Endocrap کہتے ہیں۔