(Last Updated On: )
بچے انٹر نیٹ کے ہیں زیر اثر
اب نہیں محفوظ جس سے کوٸی گھر
ان کے موبایل ہے ہر دم ہاتھ میں
جس سے ہیں ماں باپ یکسر بے خبر
ذہن پر ہے ان کے انٹرنیث سوار
ہے یہ ڈیجیٹل ٹکنولوجی کا اثر
آنلاین کرتے ہیں بچے کلاس
جو بظاہر ہے نہاہت کار گر
آج کل خود میں مگن ہیں والدین
چھوڑ کربچوں کو اپنے حال پر
بچے مستقبل ہیں ملک و قوم کے
ہے ضروری ان پہ ہم رکھیں نظر
سامنے اس کے مضر اثرات ہیں
سن رہے ہیں ہم جو اب شام وسحر
ذہن کی ہوتی ہو جب نشو و نما
ہے ضروری دیکھیں آنکھیں کھول کر
مثبت اور منفی نتاٸج اس کے ہیں
بچوں پر اب عمر کے اس موڑ پر
جب یہی بچے جواں ہو جاٸیں گے
کھوج لیں گے خود بخود اپنی ڈگر
عہد حاضر آٸی ٹی کا دور ہے
ہے جو برقی نخل دانش کا ثمر