بچپن میں بچے اپنی مادری زبان میں کہانیاں سنتے ہیں.ماں باپ اپنے بچوں کو جو کہانیاں سناتے ہیں اُن میں موجود کرداروں سے اُن کرداروں کے عمل سے بچے لاشعوری طور پر بہت کچھ سیکھتے چلے جاتے ہیں اسطرح بچوں میں شجاعت، رحمدلی، ایثار، بھائی چارہ، صاف صفائی، محبت، صبر و قناعت جیسے اوصاف کی سمجھ پیدا ہوتی ہے.. کہانیاں سنتے رہنے والے بچوں میں فطری طور پر تجسس کا مادہ اور تخلیقی شعور بھی پروان چڑھتا چلا جاتا ہے..اور آگے چل کر مسلسل کہانیاں سنتے اور پڑھتے رہنے والے اکثر بچے مستقبل کے ادیب بن جاتے ہیں تو ہمیں بالکل بھی حیران نہیں ہونا چاہئے..کہانیاں سنانے یا لکھنے کے دوران بَس ہمیں چند ہی باتوں کا دھیان رکھنا چاہیے.. وہ یہ کہ پیدائش سے آخری لمحوں تک نفسیات کی اثرانگیز کارفرمائی ہمارے عمل و ردعمل کی وجہ بنتی رہی ہے.. اسلئے ہم جب بھی بچوں کے لئے کہانیاں لکھیں تو بچوں کی عمر و ذہنی استعداد کے مطابق کہانیاں لکھنے کی کوشش کریں.. جب ہمیں اپنی کہانیوں سے یا اُن میں موجود کرداروں سے یہ مطلوب ہیکہ ہمیں بچوں میں قناعت، ایثار، اعراض وغیرہ جذبوں یا قدروں کو سمجھانا ہے یا اُن میں ان اوصاف کو مضبوطی کے ساتھ پروان چڑھانا ہے تو پھر ہمارے لئے یہ لازمی ہوجاتا ہیکہ ہم اپنی کہانیوں میں پیچیدگی و ابہام سے بچتے ہوئے ان صفات کے حامل کرداروں کے ذریعے آسان طریقوں سے اپنی کہانی کی ترسیل بچوں تک کریں..جس سے بچے بہ آسانی نہ صرف ان قدروں کو سمجھیں گے بلکہ دوسرے انسانی جذبات و محسوسات کو بھی سمجھ سکیں گے.. اور عملی زندگی کے مختلف ادوار میں وہ یقیناً مثبت طرزِ فکر اختیار کرتے ہوئے ان ہی قدروں کی مکمل تفسیر بنتے جائیں گے..
بچوں کے لئے کہانیاں لکھنے کے لئے بھی عمیق مشاہداتی قوت اور مطالعہ کی ضرورت پڑتی ہے..ہمیں اپنے مطالعہ میں اس بات کو یقینی بنانا ہیکہ جب بھی ہم کچھ پڑھیں تو وہ یقینی طور پر ایسی تخلیقات ہوں جن میں نہ صرف پہغامِ زندگی شامل ہوں بلکہ تفریخ فراہم کرتی جزویات بھی اُس مطالعہ میں موجود ہوں..کیونکہ نہ صرف مطالعے کے لئے بلکہ زندگی میں بامعنی و کامیاب servival کے لئے بھی علم کے ساتھ ساتھ ذہن و دل کو سکون پہنچانے والی تفریح کی ضرورت بھی پڑتی رہتی ہے.. اَب یہ انسان/کہانی کار کی ذہانت آمیز فطری سمجھ پر منحصر ہیکہ ان دونوں لازمی جزو کو کب کیسے اور کتنا برتنا یا اَخذ کرنا ہے.
حیوانی جبلت، مکھیوں کا دیوتا، مکڑیوں بھرا جزیرہ اور ہم
( نوبل انعام یافتہ ولیم گولڈنگ کے ناول ’ لارڈ آف فلائیز ‘، 1954ء پر تبصرہ ) یہ پچھلی صدی...