(١)
تنکا، تنکا اس کانور
اپنا،اپنا کوہ طور
دانااس کو سینہ لگائے
ناداں اس کو کرتادور۔
(داڑھی)
(٢)
گالوں میں جوبھرلے مال
ٹپکے اسکے منہ سے رال
پتہ اس کا پورا سبز
منھ کولیکن کردے لال۔
(پان)
(٣)
چوبیس گھنٹے اس کی باری
بھوکاکرتاچوکیداری
لٹکاپایا،واپس لوٹے
چوروں کی تھی وارا،نیاری
(تالا)
(٤)
کرکے وہ قبلہ کی پشت
کہتاخودکو ٹھیک، درست
بتلادو۔ گراس کانام
ہم بھی جانیں تم کوچست
(خطیب جمعہ)
(٥)
کانوں میں وہ انگلی گاڑے
قبلہ رو ہو رب کوپکارے
سن کر اسکی میٹھی بولی
مسجد کوآجاتے سارے
(موذن)
(٦)
صدیوں پراناہوکربندہ
چاندی جیساھے تابندہ
دنیا اس کابھید نہ پائی
کچھ دن مردہ، کچھ دن زندہ
(چاند)
(٧)
اس کی رسی نہ کوئی باگ
بن قالب بھی کتناگھاگ؟
سردیمیں بھی تن کوجلاتا
شعلے برساتابن آگ
(بخار)
(٨)
ٹھنڈک میں ہی پلتاہے
اس سے ھٹ کرگلتاہے
کیسے جلا ئے ا س کوآگ؟
پانی میں بھی
چلتاہے
(برف)
(٩)
کھینچے رکھے ہردم کان
لے لی اس نے میری جان
گھایل کردی میری ناک
پھربھی ہے آنکھوں کی شان
(چشمہ)
(١٠)
اک گلشن میں کلیاں تیس
دل میں ھےسب کی تقدیس
اس کوتم کوجوبھی دکھائے
دے سکتے ہو اس کی فیس؟
(قرآن کریم)
“