(Last Updated On: )
سحری میں جگا دینا امی
بستر سے اٹھا دینا امی
رکھنا ہے ہمیں بھی کل روزہ
ہرگز نہ بھلا دینا امی
روزے میں جو نیت ہوتی ہے
ہم کو وہ سکھا دینا امی
جو شرط ہے روزے کی خاطر
وہ پڑھ کے بتا دینا امی
جو فرق ہے فاقے روزے میں
وہ ہم کو بتا دینا امی
اچھی سی اک عیدی،عید کے دن
ابو سے دلا دینا امی
اس عیدسےپہلےہی فطرہ
ہم سب کا چکا دینا امی
ہم ماہ مکرم کی برکت
پاءیں، یہ دعا دینا امی