(Last Updated On: )
پاس ہمارے سبزیاں کتنی پیاری پیاری ہیں
ہری بھری، ہیں رنگ برنگی، ذائقے والی ہیں
سبزیاں کچھ ہر موسم میں آسانی سے مل جائیں
لیکن کچھ سردی یا گرمی کے موسم میں آئیں
آلو، پیاز، مٹر، کریلے، شلجم، ٹنڈے، گاجر
بھنڈی، توری، اروی، کدّو، لوکی، اور چقندر
یوں تو میں ہر اک سبزی ہی خوب شوق سے کھاؤں
لیکن امی سے کہہ کر اکثر پالک بنواؤں
بعض گھروں میں سبزیاں اکثر گوشت کے ساتھ بنائیں
دعوت ہو تو لوکی اور کدو کا حلوا کھائیں
سبزی چاول، یا پیزا، یا رول ہو سبزی والا
فائدے سے بھرا ہے سبزی کا ہر ایک نوالا
ذائقہ سب کا الگ ملے گا جو سبزی بھی کھاؤ
شوق سے کھاؤ ہر اِک سبزی، صحت خوب بناؤ