(Last Updated On: )
یاد رفتگاں : شیراز ہند جونپور کے ہردلعزیز اور جوانسال سخنور عزیزی وقار احمد ابن محسن رضا جونپوری کے سانحہ ارتحال پر مںظوم تاثرات و آظہار تعزیت
تاریخ وفات : 5 جولائی 2022
ہو گئے رخصت جہاں آب و گل سے وہ وقار
گلشن محسن رضا میں تھے جو مثل نوبہار
چھوٹے بھائی کی ہے رحلت حادثہ اک دلفگار
غمزدہ ہیں فرط غم سے سرفراز و افتخار
صدمہ جانکاہ ہے سب کے لئے ان کی وفات
آتے آتے آئے گا اس بیقراری کو قرار
جنت الفردوس میں درجات ہوں ان کے بلند
برگذیدہ لوگوں میں ان کا ویاں پر ہو شمار
ان کے نیک اعمال کا ان کو ملے اجر عظیم
ان پہ نازل ہو ہمیشہ رحمت پروردگار
ان کے غم میں مضمحل ہیں جملہ اہل جونپور
محفل شعر و ادب میں آج ہیں سب سوگوار
معترف ان کے محاسن کا ہے برقی اعظمی
ان کے گلہائے سخن سے ہیں فضائیں مشکبار