(Last Updated On: )
ہم
پھٹی، بدبودار جرابیں
نہیں بدلتے
یم
پھٹی، بدبودار بنیان
نہیں بدلتے
ہم
ٹوٹے دندانوں والا کنگھا
نہیں بدلتے
ہم
گھسا ہوا ٹوتھ برش نہیں بدلتے
مگر
خود کو خوبصورت دیکھنے کے لیے
ہم
ایک پیاز، ایک ٹماٹر ایک لہسن
اور
ایک روٹی کم کھا کر
جمع کرتے رہتے ہیں پیسے
تاکہ
ہر روز خرید سکیں ایک نیا آئینہ
اور
پرانی۔ بد بودار، گھسی
اور ٹوٹی جیزوں سمیت
خود کو دیکھ سکیں اس میں