(Last Updated On: )
تم بہت حسین ہو پتہ ہے تمھیں۔۔؟؟
اچھا۔۔؟؟ نہیں ۔۔۔ مجھے تو پتہ ہی نہیں تھا ۔۔
وہ دھیمی سی مسکراہٹ لے کر اس کے معصوم سوالوں کا جواب دے رہا تھا ۔۔
تم جب آنکھیں سکیڑ کے دیکھتے ہو نا ،تو پتہ ہے کیا لگتا ہے۔۔؟؟ جیسے کالے جادو نے گرفتار کر لیا ہو ۔۔ کالا جادو سمجھتے ہو نا ۔۔ اسکی ایک لہر سے بندا جان بھی ہار سکتا ہے ۔۔۔۔ ساحر ہو تم ۔۔تمھیں دیکھنے والوں کو بھی جان کا خطرہ لاحق ہے ۔۔
اس نے مسکرا کے آنکھیں سکیڑ لیں۔۔
اور وہ مسرور طلسم کی زد میں اسے دیکھے گئی ۔۔ وہ اسکے سحر سے نکلنا ہی نہیں چاہتی تھی..