(Last Updated On: )
میں آپ سے بہت کچھ کہنا چاہتی ہوں۔۔۔!
آپ کے جانے کے بعد مجھے اس جہاں نے کیا دیا۔۔ میں بتاؤں۔۔۔؟
خواہشوں کا انبار ہے کاش۔۔۔۔! ہم کچھ اور دنوں تک ساتھ رہتے۔۔۔
کوئی نہیں ہے جو مسکرا کر آپ کی طرح دُعائیں دے اور سینے سے لگائے۔۔۔،
ہاں۔۔۔!! مجھے احساس ہوتا ہے آپ کی گم آواز کا۔۔۔،
آپ کے نرم ہاتھوں کا احساس اپنے ہاتھوں میں۔۔۔۔
اور میرا ہاتھ آپ کی کشادہ پیشانی پر پھیرنے کا
ہاں۔۔! مجھے یاد آتا ہے۔۔۔ ماتھے کی سیدھی جانب کا خوبصورت سا تل۔۔۔۔۔
اور اس کے گرد وہ بے ترتیب سی نسیں۔۔۔!
ہاں دادا۔۔! آپ ہمیشہ میرے حواس پر چھائے رہتے ہیں۔۔۔۔
اِک لامتناہی خیالات ہیں جو میں لکھنا چاہتی ہوں۔۔۔۔!
مگر۔۔۔؟
میں دست بدعا ہوں رب کریم آپ کو جنت الفردوس میں مقام اعلٰی دے۔۔۔
آہ۔۔!! کاش میں۔۔۔۔ آپ کو یہ سب بتا پاتی۔۔۔!
***
نافعہ ثمین بنت محمد سراج عظیم
(انگریزی سے اُردو میں ترجمہ)