(Last Updated On: )
مجھے
زندگی سے محبت ہے
مگر
موت سے بھر پور زندگی کو
خود کشی ہی
زندگی دے سکتی ہے
خشک سالی کی بستیوں میں
بسنے والوں نے
آسمان کو خود کشی کرتے ہوئے دیکھا
پر
ان بستیوں کے آسمان کی
گردن لمبی نہیں ہوتی
ٹانگیں لمبی ہو جاتی ہیں
اور
آسمان زمیں سے
اور زیادہ دور ہوجاتا ہے
میرا وعدہ ہے
اگر
ریاستی تشدد برداشت نہ کر سکا
تو
مٹھی نہیں کھولوں گا
میں نے ازار بند میں
ایک کیل چھپا کر رکھی ہے
آج ہی صبح
ناشتے کی میز پہ
پانچواں ٹوسٹ کھاتے ہوئے
میں سوج رہا تھا
کہ
میں نظموں میں خود کشی کا
ذکر کیوں کرتا ہوں؟
شاید ! خود کشی کرنا
بد ہضمی سے مرنے سے
بہتر عمل ہے