(Last Updated On: )
ہمیں کچھ اور جبڑے دے
اُن جبڑوں پر رونے کو ہمارے اینکر
تیار بیٹھے ہیں
رقت کی کریم آنکھوں میں ڈالے
جو انہوں نے کسی فلمی اداکارہ کے پرس سے چوری کی تھی
ہمارے قبریں کھودنے والوں کو
کچھ تو روزگار ملے
ہمارے آوارہ کتے
کہیں تو ٹانگ ٹکا کر
اپنے پیشاب سے کسی قبر کی بے حرمتی کریں
اور اپنی صدیوں کی بے حرمتی کا کچھ تو بدلہ لیں
اے قدرت کامل
کچھ کر
کبھی ہمارے لیے بھی کچھ کر!
کہ تو مسبب الاسباب ہے
۔۔۔۔۔۔
(جنرل ضیا کے اتلاف کی سالگرہ پر)