(Last Updated On: )
نانی میری بات سنو نا
ہاں بیٹی تم بات کہو نا
نانی مجھ کو پیسے دو نا
پہلے اردو نظم پڑھو نا
نانی کیلے والا آیا
بیٹی بٹوا کس نے چھپایا
لٹ گیا بیٹی سب سرمایہ
کس نے ایسا غم پہنچایا
نانی بھاگ نہ جائے ٹھیلا
بیٹی کیسا ہے وہ کیلا
نانی یہ سب بعد میں کہنا
بیٹی پیسے تب ہی لینا
نانی میں نانا سے مانگوں
یا بن پیسے ہی لے أؤں
بیٹی میں حل کیا بتلاؤں
کیسے اپنا بٹوا ڈھونڈھوں
نانی بٹوا لاتی ہوں میں
ایک منٹ میں آتی ہوں میں
آپ کو اب سمجھاتی ہوں میں
بٹوا اب دکھلاتی ہوں میں
بیٹی پہلے نظم سناؤ
اردو کی خوشبو مہکاؤ
لاؤ بٹوا میرا لاؤ
جاؤ کیلا لے کر آؤ
"