کس قدر پیاری سواری ہے یہ موٹر سائیکل
نوجوانوں کی دلاری ہے یہ موٹر سائیکل
جس جگہ لے جانا چاہیں جاۓ بےحد شوق سے
کیونکہ اس سے ہرجگہ جانے کی آسانی بھی ہے
کتنے کتنے اس میں ماڈل آرہے ہیں آجکل
کیا بہار حسن وہ دکھلا رہے ہیں آجکل
اک نظر دیکھیں تو لگتا ہے کہ جمبو جیٹ ہے
غور سے دیکھیں نیا ماڈل بہت پرفیکٹ ہے
نوجوانوں کے دلوں میں اس کی وقعت بڑھ گئی
گاڑی جب آئی نئی اعصاب پر وہ چھا گئی
ہو نیا ماڈل یا بالکل ہو پرانے دور کا
آنے جانے کے لیے وہ کارآمد ہے بڑا
چار پہیہ گاڑی ہر کوئی تو لے سکتا نہیں
شوق سے لے لے تو پیسہ جلد دے سکتا نہیں
اس میں خرچہ بھی بہت ہے عام لوگوں کے لیے
گاڑی دو چکے کی کم خرچیلی سب کے واسطے
ہو اگر گرمی تو یہ دیتی رہے ٹھنڈی ہوا
اور اگر برسات ہو بارش کا بھی دے گی مزا
بھیگتے ٹھنڈی ہوا کھاتے ہوئے گھر جائیے
بھیگنا اچھا نہ ہو تو کپڑا ویسا لائیے
اس کھلی گاڑی میں ہر موسم کا آئے گا مزا
لو اگر چلتی رہے تو کاٹیے تھوڑی سزا
کارل بینیز نے بنایا انجن اس کا اک بڑا
اور سوا سو سال پہلے یہ ہمیں تحفہ ملا
تھامسن سوری نے پھر اک اسٹیم انجن لادیا
راستہ گھنٹوں کا بس منٹوں میں طے کروادیا
ان کی فکریں ان کی محنت سے اٹھائیں فائدہ
کیا ہے یہ سائنس؟ ہم سیکھیں اسے باقاعدہ