(Last Updated On: )
معصوم ہیں من کے سچّے
ہم خوب ہیں دُھن کےپکّے
ہرآن خوشی سے جھومیں
اک شور مچاٸیں کودیں
پہچان ا لگ ہے ہماری
مسکان ہے سب سےنیاری
کچھ میل نہ من میں عداوت
ہر روز نٸی ہے شرارت
ہر ایک کو ہم سے محبّت
ہے پیا ر ہما ری فطرت
ہم کھیل کود کے عادی
ہر بات ہے سیدھی سادی
ہم وقت بِتاٸیں ہنس کر
بس دھوم شرارت دن بھر
تعلیم کریں گے حا صل
پڑھ لکھ کےبنیں گےقابل
ہم راج دلارے گھر کے
ہیں ٹھاٹھ نرالے سب سے