عائشہ گلہ لئی کے الزامات کی حقیقت ۔۔۔۔۔
دو روز پہلے نمبر ون پٹھانی عائشہ گلہ لئی نے پی ٹی آئی کے چئیرمین اور نمبر دو پٹھان عمران خان پر سنگین الزامات لگائے تھے ۔الزامات کے جھوٹے یا سچے ہونے کی باز گشت اب بھی جاری ہے ۔پی ٹی اٗئی نے نمبر ون پٹھانی کو لیگل نوٹس بھجوادیا ہے ۔اور ان کی پارٹی میں بنیادی رکنیت بھی معطل کردی ہے ۔عائشہ گلہ لئی کہتی ہیں انہوں نے پارٹی تو چھوڑ دی ،لیکن سیٹ نہیں چھوڑیں گی ۔یاد رہے وہ مخصوص سیٹ پر ایم این ائے منتخب ہوئی تھی ،ایسی سیٹ پارٹی کی امانت ہوتی ہے ۔لیکن محترمہ نمبر ون پٹھانی کا فرمانا ہے کہ ان کی سیٹ قوم کی امانت ہے ،اس لئے وہ کبھی بھی ایم این ائے کی سیٹ نہیں چھوڑیں گی۔لیکن نمبر ون پٹھانی یاد رکھیں کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد وہ ایم این ائے کی سیٹ رکھ نہیں پائیں گی ۔نمبر ون پٹھانی اب میڈیا نیوز چینلز پر تواتر سے انٹرویو دے رہی ہی ،گزشتہ روز ایک ہی دن میں انہوں نے تین نیوز چینلز کو انٹرویوز دیئے ۔انٹرویوز کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ ان کے الزامات کی سنجیدگی تقریبا ختم ہو چکی ہے ۔کہتی ہیں یہ ثبوت لیکر کورٹ نہیں جاوں گی ،نمبر دو پٹھان میں ہمت ہے تو وہ الزامات کو چیلنج کر کے دیکھائے ۔سوال کیا گیا کہ ثبوت لیکر عدالت جائیں تو کہتی ہیں عدالت جانے کے لئے ان کے پاس وقت نہیں ہے۔بس ہر انٹرویو میں ایک ہی مطالبہ فرمارہی ہیں کہ عمران خان میرے الزامات کا جواب دیں ۔محترمہ نے میڈیا پر آکر اپنے کیس کو مزید کمزور کردیا ہے ۔الزامات سچے ہیں تو بی بی کورٹ جائیں ۔آپ خود ہی فرماتی ہیں کہ آپ بہادر اور نڈر ہیں ،بہادری آپ نے دیکھائی بھی ،اب عدالت جائیں اور نمبر دو پٹھان کو غلط ثابت کردیں ،تاکہ قوم کو بھی ایک بدکردار سیاستدان سے نجات مل جائے ۔میڈیا پر آرہی ہیں ،مبشر لقمان،جاوید چوہدری اور کاشف عباسی کو انٹرویو دے رہی ہیں ،لیکن کورٹ جانے کے لئے آپ کے پاس وقت نہیں ؟آجکل میڈیا نیوز چینلز کے بھی دو گروپس ہیں ،ایک کا نام ہے مسٹر اے آر وائی عمرانی گروپ ،دوسرے کا نام ہے مسٹر جیو نونی گروپ ۔ائے آروائی یہ دیکھا رہا ہے کہ عائشہ گلہ لئی کے خلاف ملک بھی میں مظاہرے ہورہے ہیں،جیو یہ دیکھا رہا ہے کہ عائشہ گلہ لئی کے حق میں پاکستان بھر میں مظاہرے ہورہے ہیں ،اور وہ خود میڈیا کے عمرانی گروپ کو انٹرویو دیتی نظر آرہی ہیں ۔سوشل میڈیا پر عائشہ گلہ لئی کی بہن ماریہ طور کو پی ٹی آئی والے شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ،جس کی میں مزمت کرتا ہوں ،وہ ایک اسکوائش کی کھلاڑی ہیں ،اسکوائش کے کھیل میں جو کپڑے پہنے جاتے ہیں ،وہ وہی پہنتی ہیں ،ان کی تصویروں کو غلط انداز میں پیش کرنا ایک گندی اور غلیظ سرگرمی ہے ۔بہن کی سزا دوسری بہن کو کیوں؟عائشہ گلہ لئی کہتی ہیں کہ وہ ایک وف کے ساتھ عمران خان کے پاس گئی اور کہا کہ یہ اچھا ہوگا کہ پشاور کی سیٹ پر انہیں موقع دیا جائے ،پھر یہ بھی کہتی ہیں انہوں نے سیٹ کی بات نہیں کی ،پھر کہتی ہیں ایک سال پہلے عمران خان صاحب نے آخری گندہ میسج بھیجا تھا ۔کیا اب کوئی کہہ سکتا ہے کہ ان کے الزامات میں سنجیدگی ہے ؟پھر کہتی ہیں میرے پاس میسجز ہیں ،بھائی عدالت کو دیکھادو تاکہ سب کچھ بلیک اینڈ وائٹ ہو جائے ۔پھر کہتی ہی 2013 سے آگے ڈھائی سال تک عمران خان صاحب گندے میسجز بھیجتے رہے ،آکری میسج دو ہزار سولہ میں بھیجا تھا ۔محترمہ آپ کو چاہیئے تھا اسی دوران پارٹی چھوڑ دیتی ،آپ عزت دار خاتون ہیں ،اس طرح کے انسان کی پارٹی میں پھر سالوں تک کیوں رہیں جو گندے میسجز بھیجتا ہے؟بس اتنا ہی کہنا تھا
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔