وزیر آغا
نام وزیر آغا ،ڈاکٹر۔ ۱۸؍ مئی ۱۹۲۲ء کو وزیر کوٹ، ضلع سرگودھا میں پید اہوئے۔۱۹۴۳ء میں ایم اے (اقتصادیات) کا امتحان پاس کیا۔ ۱۹۵۶ء میں ’’اردو ادب میں طنزومزاح ‘‘ کے موضوع پر مقالہ لکھ کر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔۱۹۶۶ء میں اپنا ادبی مجلہ ’’اوراق‘‘ کے نام سے نکالا جو اب تک شائع ہورہا ہے۔ وزیر آغا نے شاعری، تنقید اور انشائیہ بہت کچھ لکھا ہے۔ نظم ونثر کی اب تک بیس سے زیادہ کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔ چند نام یہ ہیں: ’’مسرت کی تلاش‘‘، ’’نظم جدید کی کروٹیں‘‘، ’’شام اور سائے‘‘، ’’دن کا زرد پہاڑ‘‘، ’’اردو شاعری کا مزاج‘‘، ’’عبدالرحمن چغتائی کی شخصیت اور فن‘‘، ’’چمک اٹھی لفظوں کی چھاگل‘‘، ’’غزلیں‘(شعری مجموعہ)۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:134 ڈاکٹر وزیر آغا، ٧ ستمبر ٢٠١٠ء کو انتقال کر گئے ۔