تسنیم فرزانہ
تسنیم فرزانہ کا تعلق بنگلور، کرناٹک سے ہے۔ وہ ادب نواز خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ انہیں بچپن ہی سے پڑھنے اور لکھنے کا شوق تھا۔ بچپن میں ہلال نور وغیرہ کا مطالعہ رہا، پھر ابن صفی کی فین بن گئیں، بشری رحمان، رضیہ بٹ، رفیعہ منظورالامین اور آج کی نسل میں عمیرہ احمد، نمرہ احمد پسندیدہ مصنفین میں شامل ہیں۔ اسلامی و تحریکی لٹریچر بھی ان کے مطالعہ کا خاص موضوع ہے۔ علاقائی زبان میں ٹی وی چینلز پر مختلف موضوعات پر بحث و مباحثہ میں حصہ لیتی ہیں۔ البلاغ یو ٹیوب چینل، کرناٹک پر بزم خواتین کی کوآرڈینیٹر ہیں۔ تسنیم فرزانہ کی تحریریں بھارت کے تمام معروف اخبارات و رسائل اور ویب پورٹل پر بھی شائع ہوتی ہیں۔ موصوفہ ادب اطفال، افسانے، اصلاحی مضامین، شخصیات وغیرہ پر لکھتی رہتی ہیں۔