رام ریاض
رامؔ ریاض، ١٣ جنوری ١٩٣٣ء کو پانی پت، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نا م ریاض احمد تھا۔ تقسیم ہند کے بعد پاکستان میں منتقل ہو گئے اور جھنگ میں سکونت اختیار کی۔ جھنگ ہی سے گریجویشن کی تعلیم حاصل کی۔ رام ریاض کے شعری مجموعے پیڑ اور پتے اور ورقِ سنگ کے نام سے اشاعت پزیر ہوچکے ہیں۔ رام ریاض ٧ ستمبر ١٩٩٠ء کو جھنگ،پاکستان میں وفات پاگئے۔