ڈاکٹر راحیلہ خورشید
ڈاکٹر راحیلہ خورشید کی ولادت کراچی میں ہوئی۔ میٹرک اور ایف ۔اے کراچی کے معروف اداروں سے حاصل کرنے کے بعد بی۔اے کی ڈگری کراچی یونیورسٹی سے حاصل کی۔ پشاور یونیورسٹی سے ایم۔اے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ سے ایم فل کرنے کے بعد اسی یونیورسٹی سے پی ۔ایچ۔ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ ڈاکٹر راحیلہ خورشید درس و تدریس سے وابستہ ہیں۔ آج کل آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی مظفر آباد میں اسسٹنٹ پروفیسر کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔ علاوہ ازیں ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی زیر نگرانی پروجیکٹ پر بھی کام کر رہی ہیں۔ مزکورہ پروجیکٹ میں 8 اکتوبر 2005 میں زلزلے سے پیدا ہونے والے نفسیاتی مسائل کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر راحیلہ خورشید کے تحقیقی مقالے مختلف مجلوں میں شائع ہو چکے ہیں۔ جن میں آرٹس اینڈ لیٹرز (اسلامیہ کالج اور یونیورسٹی پشاور) شعرو سخن مانسہرہ٫ ادراک ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ ٫اردو ریسرچ جرنل (بہاو الدین زکریا یونیورسٹی ملتان)٫ادراک خیر پور قابل ذکر ہیں۔