"سیر کشمیر" پنڈت کنہیا لال عاشق کے سفر کشمیر (1847ء) کا روزنامچہ ہے۔ انگلستانی سیاح مسٹر ونٹر بٹم کو سیاحت کشمیر کے لیے کسی ہندوستانی کی تلاش تھی۔ ان کی استدعا پر رزیڈنٹ ملک پنجاب نے کنہیا لال عاشق کو ساتھ کر دیا جو انگریزی، ہندوستانی اور کشمیری زبانوں سے بخوبی واقف تھے۔ اس سفرنامہ میں کشمیر کے مقامات، باشندگان کشمیر کے رہن سہن، ان کی عادات و اطوار اور تہذیب و معاشرت کی پوری تصویر سامنے آتی ہے۔
اس کتاب میں مذکور مقامات کے ناموں کو پڑھنے میں جناب انجم عافی نے خاصا تعاون کیا۔ نیز مفاز شریف ندوی صاحب نے فارسی اشعار کی اصلاح فرمائی۔ ہم ان دونوں اصحاب کے خصوصی ممنون ہیں۔
سیر کشمیر‘‘ اب پنجند ویب سائٹ اور’’ پنجند بُکس ایپ سے گُوگل پلے سٹور اور ایپل ایپ سٹور پر مفت حاصل کریں۔ خود بھی پڑھیں اور دوسروں کے ساتھ بھی بانٹیں۔ اردو زبان اور اپنی دیگر مقامی زبانوں کو فروغ دینے میں اپنا حصہ ڈالیں۔