محمد رفیع الدین مجاہدؔ
اصل نام محمد رفیع الدین ابن محمد محی الدین، قلمی نام محمد رفیع الدین مجاہد اکولہ مہاراشٹر میں 15 جولائی 1975 کو پیدا ہوئے۔ پیشے سے مدرس ہیں۔ لکھنے کی ابتداء بچوں کی کہانیوں سے کی پھر افسانے اور افسانچے لکھنا شروع کیے۔ افسانچوں کا ایک مجموعہ ' چنگاریاں ' 2010 میں شائع ہو چکا ہے اور دوسرا مجموعہ ' چنگاریاں دو ' زیر ترتیب ہے نیز مختصر افسانوں کا مجموعہ ایک محل / تا دم زیست زیر طبع ہے۔ بچوں کی کہانیوں کی تین کتابیں عقلمند لڑکا ( دو ایڈیشن ) ' جنگل میں دنگل اور میاؤں میاؤں رحمانی پبلی کیشنز، مالیگاؤں (مہاراشٹر ) سے شائع ہو چکی ہیں ۔