ڈاکٹر محمد جاوید خان
ڈاکٹر محمد جاوید خان باغ آزاد کشمیر میں پیدا ہوئے۔ابتدائ تعلیم آزاد کشمیر کے مختلف اداروں سے حاصل کی۔گورنمنٹ بوائز انٹر کالج ملوٹ میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر اردو اپنی خدمات سر انجام دیں۔نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز اسلام آباد سے پی۔ایچ۔ڈی کی ڈگری حاصل کی۔پی ایچ ڈی میں ڈاکٹر محمد جاوید خان کا مقالہ" آزاد کشمیر میں اردو تحقیق و تنقید کی روایت"تحقیق کے حوالے سے خاص اہمیت کا حامل ہے۔آج کل صدر شعبہ اردو آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ڈاکٹر محمد جاوید خان تحقیق و تنقید میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔انکے آرٹیکل مختلف رسائل و جرائد کی زینت بنتے رہتے ہیں۔ریسرچ جرنل" دریافت"میں انکے دو آرٹیکل "گوجری زبان کا آغاز وارتقا "اور کشمیر میں اردو تحقیق و تنقید کے موضوع پر شائع ہو چکے ہیں۔