خالد احمد
نام خالد احمد اور تخلص خالدؔ ہے۔ ۵؍جون ١٩٤٤ء کو لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔ ۱۹۵۷ء میں مسلم ماڈل ہائی اسکول ، لاہور سے میٹرک اور ۱۹۶۱ء میں دیال سنگھ کالج، لاہور سے بی ایس سی کا امتحان پاس کیا۔ کچھ روز روزنامہ ’’امروز‘‘ سے وابستہ رہے اور ’’لمحہ لمحہ‘‘ کے عنوان سے کالم لکھتے رہے۔ سہ ماہی ’’فنون ‘‘ سے بھی متعلق رہے، بعد ازاں واپڈا میں ملازم ہوگئے۔ ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں: ’’تشبیب“ (نعتیں)، ’ہتھیلیوں پہ چراغ‘ ،(غزلیں)، ’دراز پلکوں کے سائے سائے‘ (شعری مجموعہ)، ’پہلی صدا پرندے کی‘، ’مٹھی بھرہوا‘ ۔ خالد احمد رسالہ ’’بیاض‘‘ کے ایڈیٹر بھی تھے۔ ١٩؍مارچ ٢٠١٣ء کو خالدؔ احمد پھیپھڑوں کے سرطان کی وجہ سے اس جہانِ فانی سے رخصت ہو گئے۔