حافظہ عائشہ صدیقہ
حافظہ عائشہ صدیقہ' ایم فل سکالر' جن کے تحقیقی مقالے کا موضوع "اردو غزل میں تصور فنا" ہے' آپ تحقیقی میدان میں عملی طور پر سرگرداں رہنے کی کوشش میں مصروف عمل ہیں. وہ اپنے تحقیقی مقالے کے ساتھ ساتھ کئی کتب پر تبصرے' کئی ادبی سرگرمیوں کی رودادیں' شخصیات کے حالات و واقعات' تحقیقی مضامین جن میں ادب اور عصری تقاضے' علامہ اقبال اور عشق مصطفی' رفیع ازہر کی ادب دوستی اور اردو زبان کی ترویج و ترقی میں صوفیا کرام کے تذکروں کا کردار' لکھ چکی ہیں۔ اس کے علاوہ ای بک کی صورت میں شائع ہونے والے دو افسانوں پر بھی تبصرہ لکھ چکی ہیں جن میں "آسیب" اور "رضوان کی وصیت" شامل ہیں۔