آبیناز جان علی
آبیناز جان علی موریشس میں اردو کی پہلی صاحب کتاب خاتون ہیں۔ 15 سالوں سے مہاتما گاندھی ثانوی اسکول میں اردو پڑھا رہی ہیں اور نیشنل ریڈیو پر اردو پروگراموں کی نظامت کرتی ہیں۔ آئی- سی-سی آڑ سے وظیفہ حاصل کر کے دہلی یونیورسٹی سے بی-اے آنرز اردو کی ڈگڑی حاصل کی ہے۔ یونیورسٹی ٹاپر تھیں۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ایم-اے کی ڈگڑی حاصل کی ہے۔ آپ افسانے، مضامین، رپورٹ، رپورتاژ، سفرنامے اور بچوں کے لئے کہانیاں بھی لکھتی ہیں۔ پیچ و خم آپ کا افسانوی مجموعہ ہے جو موریشس میں وزارت فنون و ثقافت کے تحت شائع ہوئی ہے۔ آپ نے موریشس اور ہندوستان میں بین الاقوامی کانفرنسوں اور ویبینار میں مقالے پیش کئے ہیں۔