یہ کسی پہاڑی کا حصہ یا چٹان نہیں بلکہ آسٹریلین دیمک cathedral Termite کا گھر ہے جسے Mound کہتے ہیں۔
مٹی، پانی، تھوک اور فضلے سے بنایا گیا یہ گھر زبردست قسم کا ائیر کن ڈیشننگ سسٹم اور نمی کا تناسب رکھتا ہے ۔یہ 15 فٹ تک بھی اونچے ہوتے ہیں اور بنانے میں کئی سال لگ جاتے ہیں۔
یہ گھر کو اس قدر بہترین ہوا کے نظام سے بناتے ہیں کہ زمبابوے کے آرکیٹیکٹ کو ایک ٹھنڈی عمارت( EastGate Centre zimbabwe) جو بنا اے سی کے چلتی ہو دیمک کے گھر سے متائثر ہوکر اسی فارمولا پر بنانی پڑی ۔
یہ انتہائی منظم طریقے سے کروڑوں کی تعداد میں اپنے Mound میں موجود ہوتی ہیں ۔ یہ مختلف طریقوں سے تقسیم ہیں جیسے سپاہی ، مزدور، بادشاہ ، ملکہ وغیرہ۔
سب اپنے اپنے کاموں پہ رائج ہیں۔ کئی ورکر دیمک باقاعدہ کاشتکاری کرتی ہیں اور فنجائی کے باغات بناتی ہیں جس سے دوسری دیمکوں کو خوراک ملتی ہے۔ یہ 24 گھنٹے کام میں مصروف رہتی ہیں۔