(Last Updated On: )
ساتھ لگی تصویر چوہے کے دماغ کے نرو سیلز کو دکھا رہی ہے۔ یہ تصویر کونفوکل مائیکروسوپی سے لی گئی ہے۔ دماغ کو کاٹا گیا ہے اور یہ اس کا ایک ٹکڑا ہے۔ کاٹ کر اس کو کیمیکل سے ٹریٹ کیا گیا ہے تا کہ یہ شفاف ہو جائے اور اندر تک دیکھا جا سکے۔ اس کے ایک حصے کو سبز پروٹین سے ٹیگ کیا گیا۔ اب اس کے مختلف رنگ مختلف گہرائی کو ظاہر کر رہے ہیں۔ سرخ رنگ سب سے قریب ہے، پھر نارنجی، پیلا، نیلا اور پھر آخر میں سبز۔ اس سے یہ کنیکشن تھری ڈی میں واضح ہو جاتے ہیں۔ اس ٹکڑے کی گہرائی ایک ملی میٹر کا تین چوتھائی حصہ ہے اور کل چوڑائی سات ملی میٹر۔
دماغ کی پیچیدہ وائرنگ کو سمجھنے کی یہ ایک تکنیک ہے۔