عیدالاضحیٰ کے روز خطیبوں سے ایک نصیحت تواتر کے ساتھ سننے کو ملتی ہے کہ آج کل کے بچے اپنے والدین کی بات نہیں مانتے جبکہ حضرت اسمٰعیل علیہ السلام بچے تھے اور اپنے والد یعنی حضرت ابراہیم علیہ السلام کے فقط ایک خواب پر اتنی اطاعت اور فرمانبرداری کا مظاہرہ کیا کہ تاریخ ِ انسانی میں جس کی مثال نہیں ملتی۔