فکرعقلی عمل ہے لیکن اندازِ فکرجذباتی۔فکرکے لیے عقل استعمال ہوتی ہے لیکن اندازِ فکر کے لیے جذبات۔ فکر کے عمل سے نتائج وجود میں آتے اورذخیرۂ علم میں اضافہ ہوتاہے لیکن جذبات کے متواتراظہارسے مزاج مرتب ہوتاہے اور شخصیت اپنی شناخت کے راستے پر آگے بڑھتی ہے۔