عرب شریف قسط ہفتم
علی بن حسین شریف مکہ 1879–1935
علی بن حسین حجاز کا آخری بادشاہ اور مکے کا آخری شریف تھا وہ آخری بادشاہ تھا جس نے خلیفہ کا لقب استعمال کیا۔ وہ حسین بن علی کا سب سے بڑا بیٹا تھا۔
اس نے استبول سے تعلیم حاصل کی تھی 1916 کی بغاوت کی وجہ سے اس کے دونوں بھائی فیصل اور عبداللہ کو انگریزوں نے عراق اور اردن کا بادشاہ بنا دیا جبکہ علی بن حسین اپنے باپ کے جانشین کی حیثیث سے حجاز میں رہا۔
عرب کو ایک سلطنت میں متحد کرنے کی خواہش اور خلافت کے ادارے کو قائم رکھنے کی خواہش کی وجہ سے حسین بن علی انگریزوں کے لئے قابل قبول نہیں رہا تھا اس لئے اکتوبر 1924 میں حسین بن علی کو حجاز کی بادشاہی دی گئی مگر اس وقت تک کافی تاخیر ہو چکی تھی سعودی افواج کافی فتوحات حاصل کر چکی تھیں ۔ انگریزوں نے اس جنگ میں شریف م ک ہ کا ساتھ دینے کی بجائے غیر جانبداری کا فیصلہ کیا تھا۔
دسمبر 1924 میں حجاز پر سعودی قبضہ ہوگیا اور علی بن حسین عراق اپنے بھائی فیصل کے پاس پناہ لینے پر مجبور ہوا۔ 1935 میں وہ بغداد میں انتقال کرگیا۔
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔
“