عرب شریف قسط ششم
شریف مکہ نے تین ہفتے کی خونی جنگ کے بعد مکے میں اپنی علمداری قائم کی تھی مگر مدینے میں اسے قبضہ کرنے کے لئے دو سال سات مہینے محاصرہ کرنا پڑا۔ یہ تاریخ میں مدینہ شریف کا طویل ترین محاصرہ تھا۔ .فخرالدین پاشا ترکی کی طرف سے مدینے کا دفاع کر رہا تھا۔ اس نے بغیر کسی بیرونی مدد سے شریف مکہ اور برطانوی افواج کا تقریبا تین سال جس طریقے سے مقابلہ کیا اس کو برطانوی صحافی بھی سراہے بغیر نہیں رہ سکے
اکتوبر 1916 میں شریف مکہ کا بیٹا فیصل برطانوی مدد سے مدینے پر حملہ آور ہوا۔ مشرقی سمت سے شریف حسین کا دوسرا بیٹا عبداللہ اور جنوبی سمت سے تیسرا بیٹا علی بن حسین مدینے پر حملہ آور ہوا۔ ان کے ساتھ برطانوی اور فرانسیسی افسران موجود تھے۔۔
اس موقع پر فخر الدین پاشا نے نہ صرف مدینے کا دفاع کیا بلکہ حجاز ریلوے کو بھی محفوظ رکھا۔ 1917 میں 130 اور 1918 میں سو کے قریب بڑے حملے کءے گئے 30 اپریل 1918 تک 300 بم مدینے پر برسائے گئے۔
30 اکتوبر 1918 کو ترکی کے خلیفہ نے فخر الدین پاشا کو ہتھیار ڈالنے کا حکم دیا مگر فخر الدین پاشا نے ایسا کرنے سے انکار کیا اور 10 جنوری 1919 تک بغیر کسی بیرونی مدد کے ڈٹا رہا۔
مگر اسلحے اور خوراک کی عدم دستیابی نے فخر الدین کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا 13 جنوری کو شریف مکہ کی فاتح افوج مدینے میں داخل ہوئیں اور انھوں نے 12 دن تک مدینے میں لوٹ مار کی۔
یہ تحریر فیس طُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔
"